Maktaba Wahhabi

729 - 871
تفسیر رؤفي: شاہ رؤف احمد مجددی ہندی نزیل بھوپال رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔یہ تفسیر اردو زبان میں دو جلدوں میں ہے،اس میں صوفیانہ اور واعظانہ کلام کیا گیا ہے،اس میں بیان شدہ مسائل غیر تحقیقی ہیں۔یہ بندرگاہ ممبئی میں طبع ہوئی۔مولف اس میں اردو اشعار بھی ذکر کرتے ہیں۔یہ کوئی قابلِ قدر تفسیر نہیں ہے،اس کے مولف اگرچہ ایک صالح،زاہد اور عبادت گزار آدمی تھے،مگر علم ایک اور چیز ہے،عبادت گزاری اور زہد ایک اور چیز ہے۔ التفصیل الجامع لعلوم التنزیل: یہ ابو العباس احمد بن عمار المہدوی التیمی رحمہ اللہ (المتوفی بعد ۵۳۰ھ؁) کی ایک ضخیم تفسیر ہے،اس کی ترتیب ایسے ہے کہ سب سے پہلے آیات،پھر قراء ات،پھراعراب کی وضاحت اور آخر پر قراء ات کے قواعد لکھے گئے ہیں۔اس تفسیر کا مختصر نام’’التحصیل‘‘ ہے۔سیوطی رحمہ اللہ نے’’أعیان الأعیان‘‘ میں حمیدی رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ یہ ابو حفص احمد بن محمد بن احمد اندلسی رحمہ اللہ کی تفسیر ہے۔وہ ۴۴۰؁ھ تک زندہ موجود تھے۔ تقریب في التفسیر: یہ ابو منصور محمد بن احمد الازہری اللغوی الشافعی رحمہ اللہ (المتوفی: ۳۷۰؁ھ) کی تالیف ہے۔ تقشیر التفسیر: یہ ناصرالدین عالی بن ابراہیم بن اسماعیل الغزنوی الحنفی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۸۲؁ھ) کی تالیف ہے،یہ دو جلدوں میں بڑی عمدہ تفسیر ہے۔بیضاوی کے حواشی سے ماخوذ ایک تفسیر نورالدین احمد بن محمود القرمانی رحمہ اللہ (المتوفی: ۹۷۱؁ھ) کی ہے،جو انھوں نے زہراوین (سورۃ البقرہ و آل عمران) پر لکھی تھی۔ تلخیص البیان عن مجازات القرآن: یہ شیخ رضی الدین الغزی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ تلخیص العبارات في القراء ات: یہ شیخ ابو علی حسن بن خلف بن عبداللہ بن ثلیمہ المقری القیروانی نزیل الاسکندریہ رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۱۴؁ھ) کی تالیف ہے۔ التلخیص في القراء ات: یہ ابو معشر عبدالکریم بن عبدالصمد الطبری رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۷۸ھ؁) کی تالیف ہے۔ تلخیص علل القرآن: یہ حکیم ابو الفضل حبیش بن ابراہیم التفلیسی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ تلخیص في التفسیر: یہ شیخ موفق الدین احمد بن یوسف الکواشی الموصلی الشافعی رحمہ اللہ
Flag Counter