Maktaba Wahhabi

783 - 871
کی تالیف ہے۔صاحبِ’’الدر النظیم‘‘ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ رفع اللباس وکشف الالتباس في ضرب المثل من القرآن والاقتباس: یہ امام سیوطی رحمہ اللہ (المتوفی: ۹۱۱؁ھ) کا رسالہ ہے۔ان کی ایک تالیف اس نام سے ہے:’’رفع منار الدین وہدم بناء المفسدین‘‘ فقہ کے موضوع پر ان کی تالیف میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ رموزالکنوز: یہ شیخ عزالدین عبدلرزاق الرستغنی الحنبلی رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۶۰؁ھ) کی تفسیری تالیف ہے۔ روح البیان في تفسیر القرآن: یہ شیخ العارف الکامل الشیخ اسماعیل حقی افندی کی تالیف ہے۔مولف نے یہ تالیف اپنے شیخ عثمان نزیل قسطنطنیہ کے حکم پر لکھی۔اس کی چھے جلدیں ہیں۔کشف الظنون میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔دور حاضر میں یہ قاہرہ مصر سے طبع ہوئی۔یہ کتاب تصوف کی زبان میں بہت سے معارف اور حقائق پر مشتمل ہے۔اس میں بلا امتیاز فارسی اور عربی کا امتزاج ہے۔مولف اس میں ایسی حیران کن خبریں لایا ہے،جو قابلِ التفات نہیں ہیں۔نیز اس میں ایسے کمزور فتوے ہیں،جو قابلِ اعتماد نہیں ہیں۔درحقیقت یہ کتابِ عزیز کی تفسیر نہیں ہے۔مولف نے اس میں فارسی شعرا کے بہت زیادہ اشعار نقل کیے ہیں۔خاص طور شیخ جلال الدین الرومی کی مثنوی کے اشعار۔دراصل مولف اعتقاد و معرفت میں اس کے پیروکاروں میں سے ہے،اسی لیے اس نے تفسیر کے ہر جزو کا نام دفتر رکھا ہے اور کتاب اللہ میں اپنی تفسیر کے ذریعے سے ایسی چیزیں ٹھونسنے کی جراَت کی ہے،جو اس میں سے نہیں ہیں۔اس کا آغاز اس طرح ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي أظہر من نسخۃ حقائقہ الذاتیۃ الکمالیۃ نقوش العوالم والأعلام…الخ‘‘ روض الجنان في التفسیر۔ روضات الجنان في تفسیر القرآن: یہ دس جلدوں میں ہبۃاللہ بن عبدالرحیم حموی شرف الدین بارزی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۳۸؁ھ) کی تالیف ہے۔ الروضہ في القراء ات العشرۃ: یہ ابو علی الحسن بن محمد بن ابراہیم المقری البغدادی
Flag Counter