Maktaba Wahhabi

39 - 523
۵۔ أھم المقومات في صلاح المعلمین والمعلمات۔ ۶۔ دور العلماء في تبلیغ الأحکام الشرعیۃ۔ ۷۔ رسالۃ إلی المرأۃ المسلمۃ۔ ۸۔ التعلیق المأمول علی ثلاثۃ الأصول۔ ۹۔ الإیضاحات الجلیۃ علی القواعد الخمس الکلیۃ۔ (2) فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعود بن ابراہیم الشریم حفظہ اللہ نام و نسب: سعود بن ابراہیم بن محمد بن ابراہیم بن ناصر بن ابراہیم بن محمد بن شریم۔ آپ کے دادا محمد بن ابراہیم الشریم، ۱۳۲۵ھ تک شقراء نامی شہر کے میئر (MAYOR) رہے۔ شریم خاندان معروف عربی قبیلے بنو زید سے تعلق رکھتا ہے۔ ولادت اور ابتدائی تعلیم: آپ ریاض میں ۱۳۸۶ھ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ریاض ہی کے مختلف مدارس میں حاصل کی۔ پھر کلیہ اصول الدین جامعہ امام محمد بن سعود الاسلامیہ ریاض سے ۱۴۰۹ھ میں گریجویشن کی اور معہد العالی للقضاء سے ۱۴۱۳ھ میں ایم اے کیا۔ بعد ازاں ۱۴۲۳ھ میں جامعہ ام القری مکہ مکرمہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ اساتذہ کرام: آپ نے مندرجہ ذیل اساتذہ اور کبار علمائِ کرام سے استفادہ کیا: ۱۔ سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اﷲ بن باز رحمہ اللہ ۔ ۲۔ علامہ عبد اﷲ بن عبد الرحمن بن جبیرین رحمہ اللہ ۔ ۳۔ علامہ عبداﷲ بن عبدالعزیز بن عقیل۔
Flag Counter