Maktaba Wahhabi

541 - 523
خوف دامن گیر رکھو، اور ہمیشہ اور صریحاً ہر وقت لبیک اللھم لبیک کا اعلان کرتے رہو، ایک حکم پورا کرنے کے بعد دوسرے کے انتظار میں رہو، تاکہ حج کے آثار اور اثرات تم میں سے ہر ایک کی پیشانی پر جھلک رہے ہوں اور تم میں سے ہر فرد حج سے پہلے جو اس کی حالت تھی اس سے بہترین بن کر لوٹے۔ ہر حاجی اپنے رب کے ساتھ یہ عہد کرے کہ وہ سیدھی راہ پر چلتا رہے گا، واضح حق کو تھامے رکھے گا اور نبی امین صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرے گا۔ بیت اﷲ کی روحانی یادوں میں اپنے مظلوم بھائیوں اور قبلہ اول کو بھی شریک کرو: اللہ تعالیٰ کے معزز گھر کا حج کرنے والو! اب جبکہ تم ان ابدی ایام کی فضاؤں تلے سانس لے رہے ہو کیا تم یہ منظر اپنی آنکھوں میں لا سکتے ہو کہ تمھارے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کے ساتھ بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے ہیں؟ کیا تم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کرسکتے ہو کہ وہ یہاں ان مقامات پر کھڑے ہوئے تھے؟ آپ نے لوگوں کو دین کی دعوت دی اور کلمہ حق بلند کرنے کے لیے جہاد کیا اور کوئی بھی دعوت کی راہ میں روڑے اٹکانے والا آپ کے راستے کی رکاوٹ نہ بن سکا؟ تم یہاں اس امن والے اور مبارک گھر کے صحن میں کھڑے ہو، کیا تمھیں یاد ہے کہ اس کا ایک بھائی بھی ہے جو امت اسلامیہ کے دشمنوں کے شکنجے میں جکڑا ہوا سسکیاں لے رہا اور چیخ چیخ کر تم کو پکار رہا ہے کہ اس کو ظالم اور خائن یہودیوں صیہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کراؤ؟ وہ مبارک مسجد مسجد اقصیٰ ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کو جلد از جلد آزاد کرا کر ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک بخشے، آمین۔ ہر جگہ تمھارے ہم عقیدہ بھائیوں کی کتنی ہی غم کی داستانیں بکھری پڑی ہیں جو قتل و موت اور بے گھری کے سائے میں یہ عید گزار رہے ہیں۔ و اللّٰه المستعان، ولا حول ولا قوۃ إلا باللّٰه العلي العظیم۔ حج کے فوائد: ایمان و عقیدے کی مہک اور تاریخ و عظمت کی خوشبو میں رچی بسی یہ یادیں، اسباق اور عبرتیں ایسی روشن مشعلیں ہیں جو دین کی تائید کے لیے سب کچھ خرچ کرنے، اللہ کے بندوں کی خدمت کرنے، دین کو سر بلند کرنے، امت اسلامیہ کے حالات بہتر بنانے، وحدت امت اور اتحاد ملت کا خواب پورا کرنے کے لیے امید کی روح پھونکتی ہیں، ہمت کو مہمیز لگاتی ہیں اور ارادوں کو حوصلہ بخشتی
Flag Counter