Maktaba Wahhabi

168 - 871
نجات،سورۂ ولایت اور سورۂ نسبت وغیرہ۔ان اسما کو’’خزینۃ الأسرار‘‘ میں ذکر کیا ہے اور وجوہِ تسمیہ بھی لکھے ہیں۔[1] 8۔اس سورت کا بیسواں نام سورۂ امان ہے،کیوں کہ حدیث میں آیا ہے: ((لَا إلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ حِصْنِيْ،فَمَنْ دَخَلَہٗ أَمِنَ مِنْ عَذَابِيْ)) [2] [’’لا إلہ إلا اللّٰہ‘‘ میرا قلعہ ہے،تو جو کوئی اس میں داخل ہو گا،وہ میرے عذاب سے امن میں رہے گا] اس سورت کے اور بھی معنی ہیں۔وللّٰہ الحمد۔ 9۔ایک بار سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر کھڑے ہو کر کہا کہ اے لوگو! میں اس وقت تم پر سارا قرآن پڑھوں گا۔لوگ تعجب کرنے لگے۔اس پر انھوں نے تین بار سورۃ الاخلاص پڑھی۔[3] 10۔سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں فرمایا ہے: ((مَنْ قَرَأَ ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ عَشْرَ مَرَّاتٍ بَنَی اللّٰہُ لَہٗ بَیْتاً فِيْ الْجَنَّۃِ)) [4] (رواہ مسلم) [جو شخص دس بار سورۃ الاخلاص پڑھے گا،اللہ تعالیٰ اس کا گھر جنت میں بنائے گا] 11۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے مرفوعاً مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : ((مَنْ قَرَأَھَا إِحْدٰی عَشْرَۃَ مَرَّۃً بُنِيَ لَہٗ قَصْرٌ فِيْ الْجَنَّۃِ،وَمَنْ قَرَأَھَا عِشْرِیْنَ مَرَّۃً بُنِيَ لَہٗ قَصْرَانِ فِيْ الْجَنَّۃِ،وَمَنْ قَرَأَھَا ثَلَاثِیْنَ مَرَّۃً بُنِيَ لَہٗ ثَلَاثُ قُصُوْرٍ فِيْ الْجَنَّۃِ)) [5] (رواہ الطبراني والدارمي کذا في المشکاۃ) [جو شخص گیارہ مرتبہ اس (سورت) کو پڑھے گا،اس کے لیے جنت میں ایک محل بنا دیا
Flag Counter