Maktaba Wahhabi

169 - 871
جائے گا،جو اسے بیس مرتبہ پڑھے گا،اس کے دو محل بنا دیے جائیں گے اور جو اسے تیس مرتبہ پڑھے گا،اس کے لیے جنت میں تین محل بنائے جائیں گے] یہ سن کر عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تب تو ہمارے بہت سے محل ہو جائیں گے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی رحمت اس سے بھی زیادہ وسیع ہے۔ حکایت: شیخ محمد نازلی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ۱۲۶۲؁ھ میں مسجد الحرام کے اندر ایک شیخ کو دیکھا،جو دن رات ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ پڑھتے تھے۔میں نے کہا کہ تم اس سورت کو بہت پڑھتے ہو،وجہ کیا ہے؟ اس کے کچھ فوائد ہی بیان کرو۔اس نے کہا کہ میں نے آگ سے اپنی گردن چھڑا لی۔میں نے کہا کہ مجھے بھی اجازت دو،انھوں نے مجھ کو اجازت دی اور ساتھ دعا بھی دی۔غرض کہ انھوں نے کہا کہ ہر روز ایک ہزار بار پڑھنے کی اجازت ہے،جس کو توفیق ہو۔[1] 12۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا مرفوعاً کہتی ہیں کہ جو شخص نمازِ جمعہ کے بعد اس سورۃ الاخلاص کو معوذتین سمیت سات بار پڑھے گا،وہ دوسرے جمعہ تک ہر برائی سے محفوظ رہے گا۔[2] (رواہ ابن السني) فائدہ: جو شخص اس سورت کو خواب میں پڑھے گا،اس کو توحید،قلتِ عیال اور کثرتِ ذکر ملے گا اور وہ مستجاب الدعوات ہو گا۔ الحاصل یہ سورت نصِ احادیثِ صحیحہ کے ساتھ ثلث قرآن کے برابر ہے اور بہت مختصر ہے کہ دل میں محفوظ رہتی ہے۔اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کے جلال کا ذکر ہمیشہ حاضر رہتا ہے۔ایک شخص نے کہا تھا کہ میں بہت گناہ گار ہوں،مجھے وہ چیز بتاؤ،جس سے اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل ہو۔اسے کہا گیا: ’’علیک بکثرۃ قراء تھا فإنھا تقربک من اللّٰہ‘‘ [سورۃ الاخلاص کی کثرت سے تلاوت کیا کرو،بلا شبہہ وہ تجھے اللہ تعالیٰ کے قریب کر دے گی] 13۔طبرانی اور ابو نعیم میں مرفوعاً روایت آئی ہے:
Flag Counter