Maktaba Wahhabi

547 - 871
[قرآنی آیات (یا سورۃ الفاتحہ) کے ضمن میں بہت سی نفیس اور قیمتی چیزیں ہیں،جن سے خوشبو مہکتی ہے اور (کامیابیوں کا) دروازہ کھلتا ہے] وکم من فصول في المفصل[1] قد حوت أصولا إلیھا للذکي مآب [مفصل (قرآن مجید کا آخری ساتواں حصہ) میں کتنی فصول ایسی ہیں،جو بہت سے احوال پر مشتمل ہیں اور وہ پاکیزہ لوگوں کا ٹھکانا ہیں ] وما کان في عصر الرسول وصحبہ سواہ لِہَدْيِ العالمین کتاب [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے دور میں جہانوں کی راہنمائی کے لیے اس کے علاوہ کوئی کتاب نہیں تھی] تلا فصلت لما أتاہ مجادل فأُبلِس حتیٰ لا یکون جواب [جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جھگڑنے والا آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت فصلت کی تلاوت کی تو وہ حیران و ششدر ہو کر لاجواب ہو گیا] أقر بأن القول فیہ طلاوۃ ویعلو ولا یعلو علیہ خطاب [اس نے اقرار کیا کہ اس بات میں آب و تاب ہے،یہ بلند ہے،،اس کے اوپر کوئی خطاب و قول نہیں ہے] وأدبر عنہ ہائما في ضلالۃ یدبر ماذا في الأنام یعاب [پھر اس نے گمراہی میں سرگرداں اس سے منہ پھیر لیا اور وہ اعراض کرتا ہے،عوام کے پاس کیا ہے؟ اس پر عیب لگایا جاتا ہے] وقال ابن عم المصطفیٰ لیس عندنا سواہ وإلا ما حواہ قراب [اور (محمد) مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی (علی رضی اللہ عنہ) نے کہا کہ ہمارے پاس اس علم کے سوا کوئی خاص علم نہیں جو میں نے لکھ کر اپنی نیام میں رکھا ہوا ہے] وإلا الذي أعطاہ فہما إلٰہہ بآیاتہ فاسأل عساک تجاب
Flag Counter