Maktaba Wahhabi

685 - 871
الذي أنار بکلامہ…الخ‘‘ التبیان في آداب حملۃ القرآن: یہ شیخ یحییٰ بن شرف نووی شافعی رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۷۶؁ھ) کی مختصر تالیف ہے،اس کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الکریم المنان…الخ‘‘ اس کتاب میں دس ابواب ہیں : 1۔ تلاوت اور حاملینِ قرآن کی فضیلت کا بیان۔ 2۔ قراء ت اور قاری کی فوقیت کا بیان۔ 3۔ اہلِ قرآن کے اکرام اور عزت افزائی کا بیان۔ 4۔ معلم و متعلمِ قرآن کے آداب کا تذکرہ۔ 5۔ حاملِ قرآن کے آداب کا بیان۔ 6۔ قراء کے آداب کا بیان۔ 7۔ قرآن کے ساتھ لوگوں کے آداب بجا لانے کا تذکرہ۔ 8۔ بعض اوقات میں مستحب آیات اور سورتوں کا ذکر۔ 9۔ قرآن مجید کی کتابت اور مصحف کے اکرام کا بیان۔ 10۔ الفاظِ کتاب کے ضبط کرنے کا تذکرہ۔ ان ابواب کے ذکر میں کئی فوائد ذکر کیے گئے ہیں۔اس کے بعد انھوں نے اس کا اختصار کیا اور اس کا نام’’مختارالتبیان‘‘ رکھا۔شیخ محمد بن محمد بن ابی سعید ایجی رحمہ اللہ نے اس کتاب کا فارسی میں ترجمہ کیا اور اس کا نام’’حدیقۃ البیان‘‘ رکھا۔ التبیان في إعراب القرآن: یہ ابو البقا عبداللہ بن الحسین عکبری رحمہ اللہ (لمتوفی: ۶۱۶؁ھ) کی تالیف ہے۔یہ ایک جلد میں ہے اور اس کا آغاز اس طرح ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي وفقنا لحفظ القرآن…الخ‘‘ التبیان في تفسیر القرآن: یہ خضر بن عبدالرحمن ازدی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۷۳؁ھ) کی تالیف ہے۔ التبیان في مبہمات القرآن: یہ ابن جماعہ رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔
Flag Counter