Maktaba Wahhabi

83 - 523
خَبِیْرٌم بِمَا تَعْمَلُوْنَ} [المائدۃ: ۸] ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اﷲ کی خاطر خوب قائم رہنے والے، انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمھیں ہر گز اس بات کا مجرم نہ بنا دے کہ تم عدل نہ کرو۔ عدل کرو، یہ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے اور اﷲ سے ڈرو۔ بے شک اﷲ اس سے پوری طرح باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔‘‘ اسلام نے اپنی مستقل شریعت اور انفرادی و ذاتی اخلاقیات اور مبادیات کے ذریعے اپنے وجود اور قوت کی حفاظت کی ہے، اور ایسی مشابہت سے اسے دور رکھا ہے جو کسی میں فنا ہوجانے، اپنا وجود کھو دینے اور اپنی صفت سے نکل کر بگاڑ کی راہ پر چلا دے۔ اس لیے فرزندانِ اسلام! اﷲ تعالیٰ سے ڈریں، اﷲ تعالیٰ کا فضل اور احسان پہچانیں، اپنے دین کی تعظیم کریں اور اس کی قدر کریں کیونکہ عزت صرف اﷲ تعالیٰ کے لیے، اس کے رسول کے لیے اور مومنوں کے لیے ہے لیکن منافق اس حقیقت سے لا علم ہیں۔
Flag Counter