Maktaba Wahhabi

816 - 871
القصیدۃ الدالیۃ: یہ امام محمد بن عبداللہ بن مالک النحوی رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۷۲؁ھ) کی قراء ات پر تالیف ہے،وہ اس میں درج ذیل شعر لائے ہیں : ولا بد من نظمي قوافي تحتوي لما قد حوی حرز الأماني وأزیدا [میری اس نظم میں اتنے قافیے لازمی ہونے چاہییں،جتنے’’حرز الأماني‘‘ کے اندر ہیں یا اس سے بھی کچھ زیادہ ہی ہونے چاہییں ] القصیدۃ الفائحۃ في تجوید الفاتحۃ: یہ محمد بن محمود بن محمد السمرقندی رحمہ اللہ کی تالیف ہے،اس کا آغاز اس طرح ہوتا ہے:’’بحمد الإلہ المستعان توسلا…الخ‘‘ پھر مولف نے اس کی بہت مفید شرح بھی لکھی۔ قصیدۃ في آي القرآن: یہ ابو الخطاب احمد بن علی بن عبداللہ المقری البغدادی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ قصیدۃ في قراء ۃ أبي عمر: یہ شیخ امام شہاب الدین احمد بن وہبان رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ قصیدۃ في القراء ۃ: یہ شیخ الادیب ابو عبداللہ محمد بن احمد بن محمد المعافری الاندلسی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۹۱؁ھ) کی تالیف ہے۔یہ قصیدہ شاطبیہ کی طرز پر ہے۔مولف نے اس میں قراء کے ناموں کی تصریح کی ہے۔ قصیدۃ في قراء ۃ نافع: یہ حصری کی تالیف ہے۔مرجی بن یونس الغافقی رحمہ اللہ (المتوفی: فی حدود ۶۰۰؁ھ) نے اس کی شرح لکھی ہے۔قراء ت پر ابن مالک محمد بن عبداللہ النحوی رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۷۲؁ھ) کی بھی ایک تالیف ہے۔نیز ابو محمد عبداللہ بن علی سبط الخیاط البغدادی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۴۱؁ھ) نے بھی ایک تالیف چھوڑی ہے۔فخرالدین احمد بن علی بن الفصیح الہمدانی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۵۵؁ھ) کی بھی ایک تالیف ہے۔حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ میں نے شاطبیہ کے حجم کے برابر اس کی’’نظم القراء ۃ‘‘ دیکھی ہے۔ ابو حیان رحمہ اللہ نے بھی اس کی مدح کی ہے۔انتھیٰ۔ قصیدۃ نونیۃ في التجوید: امام سخاوی رحمہ اللہ نے اپنے قصیدے کے آخر پر اس
Flag Counter