Maktaba Wahhabi

20 - 548
ابی طالب، شخصیتہ و عصرہ‘‘ رکھا ہے۔ یہ کتاب امیر المومنین حضرت حسن کی ولادت سے شہادت تک کو موضوع بحث بناتی ہے۔ کتاب کی ابتداء درج ذیل موضوعات سے ہوتی ہے: نام و نسب کنیت و لقب اور صفت منجانب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا نام رکھا جانا، اور کانوں میں اذان دینا آپ کا سر مونڈا جانا اور آپ کا عقیقہ آپ کو دودھ پلانے والی أم الفضل رضی اللہ عنہا ۔ آپ کی شادی، آپ کی بیویاں، اس سے متعلق روایتیں، اور ان روایتوں کا حقیقت پسندانہ جائزہ جن میں آیا ہے کہ آپ بہت زیادہ شادی کرنے والے اور طلاق دینے والے تھے۔ اسی طرح کتاب درج ذیل موضوعات سے بحث کرتی ہے: آپ کی اولاد، بھائی، بہنیں، چچا، پھوپھیاں، ماموں، خالائیں آپ کی والدہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ، ان کی مہر، جہیز، رخصتی، شادی کی دعوت، طرز زندگی، زہد و صبر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے محبت، ان کی سچائی اور دنیا و آخرت میں ان کی سرداری۔ نیز درج ذیل امور کتاب کے مشتملات میں سے ہیں: سیدہ فاطمہ اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کے مابین علاقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث- سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات اسی طرح کتاب میں بالتفصیل ان امور کو ذکر کیا ہے: اپنے نانا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و شفقت اور لاڈپیار بچوں کے ساتھ حسن سلوک کے سلسلے میں طریقۂ نبوی سے ماخوذ سبق آموز پہلو جیسے ان کو بوسہ دینا، ان کے ساتھ رحمت و شفقت سے پیش آنا، ان سے لاڈپیار کرنا، انھیں ہدیہ و تحفہ دینا، ان سے اچھی طرح ملنا، ان کے حالات سے آگاہی حاصل کرنا، ان کے ساتھ کھیلنا۔ کتاب نے درج ذیل امور پربھی گفتگو کی ہے: حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت والی حدیثیں۔
Flag Counter