Maktaba Wahhabi

399 - 548
۱۔آپ کے بچے اور بیویاں: عبید اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد: (۱) …محمد (انھی سے آپ کی کنیت ابومحمد تھی، ان کی والدہ فرعہ[1] بنت قطن بن حارث بن حزن بن بجیر بن ہزم بن ہلال بن عامر تھیں۔) (۲)… عباس [2] (۳)…عالیہ (ان سے علی بن عبداللہ بن عباس بن عبدالمطلب نے شادی کی، انھی کے بطن سے محمد بن علی پیدا ہوئے جن کی اولادمیں عباسی خلافت رہی۔) (۴)… میمونہ (ان تینوں کی والدہ عائشہ بنت عبداللہ بن مذحج تھیں۔)[3] (۵)…لبابہ (۶)… ام محمد (ان دونوں کی ماں عمرہ بنت غریب حمیری[4] تھیں) (۷)… عبدالرحمن (۸)… قثم (ان دونوں کی والدہ ام حکیم بنت قارظ بن خالد کنانیہ[5] تھیں) (۹)… عبداللہ (۱۰)… جعفر (۱۱)… ام کلثوم (۱۲)… عمرہ (۱۳)… ام عباس (ان سب کی والدہ ام ولد یعنی لونڈی تھیں) [6] ۲۔آپ کی عمر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت: عبید اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک سال چھوٹے تھے۔[7]آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ان کی عمر بارہ سال تھی، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا اورآپ سے حدیث کی سماعت کی تھی۔[8] سنن النسائی میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی روایت کردہ حدیث یہ ہے:
Flag Counter