Maktaba Wahhabi

391 - 548
ہذا اللواء الذی کنا نحفّ بہ مع النبی و جبریل لنا مدد ’’یہ علمِ جہاد جسے ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گھیرے میں لیے رہتے تھے اور جبریل علیہ السلام ہماری مدد کرتے تھے۔‘‘ ما ضر من کانت الأنصار عیبتہ أن لا یکون لہ من غیرہم أحد ’’جس کے راز دار انصار ہوں، اس کے لیے یہ چیز مضر نہیں کہ ان کے علاوہ اس کا کوئی دوسرا نہ ہو۔‘‘ قوم إذا حاربوا طالت أکفہم بالمشرفیۃ حتی یفتح البلد ’’یہ ایسے لوگ ہیں کہ جنگ میں جب تلوار اٹھاتے ہیں تو شہروں کو فتح کر لیتے ہیں۔‘‘ امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کی شہادت تک انھی کے ساتھ رہے، پھر حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوگئے، ان کے وفد کے ساتھ معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، جب حسن رضی اللہ عنہ نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے بیعت کرلی تو قیس رضی اللہ عنہ بھی ان کی بیعت میں داخل ہوگئے،[1] اور مدینہ لوٹ کر عبادت الٰہی میں مشغول ہوگئے۔[2] ۵۔قیس رضی اللہ عنہ کا قول: ((إِنَّالَا نَعُوْدُ فِیْ شَیْئٍ أَعْطَیْنَاہُ۔)) ’’جو ہم دے دیتے ہیں واپس نہیں لیتے ہیں۔ ‘‘ موسیٰ بن ابوعیسیٰ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے تیس ہزار قرض لیا، جب واپس کرنے لگا تو نہیں لیا اور کہا: ((إِنَّا لَا نَعُوْدُ فِیْ شَیْئٍ أَعْطَیْنَاہُ۔)) [3] ’’جو ہم دے دیتے ہیں واپس نہیں لیتے ہیں۔‘‘ ۶۔قیس رضی اللہ عنہ کا قول: ((لَقَدْ سَأَلْتَ فَأَحْسَنْتَ۔)) ’’تو نے طلب کرکے اچھا کیا۔‘‘
Flag Counter