Maktaba Wahhabi

253 - 548
ان کتابوں کے بارے میں علمائے اہل سنت نے مفصل گفتگو کی ہے، ان کی خامیوں اور خرابیوں کو واضح کیاہے، اور یہ ثابت کیا ہے کہ یہ کتابیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے تعلقات، معاملات اور عقائد میں لائق حجت نہیں ہیں، سابقہ نصوص کے رد کے لیے یہ بات کافی ہے کہ وہ اصفہانی کی کتابوں ’’مقاتل الطالبیین‘‘ اور ’’الأغانی‘‘ سے ماخوذہیں۔ اصفہانی اور اس کی کتاب کے بارے میں علما نے کلام کیا ہے۔ اصفہانی مؤلف کتاب ’’الأغانی‘‘ ابوالفرج اصفہانی کی کتاب ’’الأغانی‘‘ ادب، قصے، کہانیوں، گانوں اور خرافات و بے شرمی پر مشتمل کتاب ہے، کوئی علمی، تاریخی اور فقہی کتاب نہیں ہے، اہل ادب و تاریخ کے یہاں اس کا بڑا شہرہ اور چرچا ہے، علما نے عصر قدیم میں اس کے بارے میں کلام کیا ہے ان کے اقوال درج ذیل ہیں: ٭ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا قول ہے: ابوالفرج اصفہانی بہت جھوٹا شخص تھا، وہ بہت سارے صحیفوں کو خریدتا تھااس کی تمام روایتیں انھی صحیفوں سے ماخوذ ہوتی تھیں۔ ٭ ابن الجوزی رحمہ اللہ کا قول ہے: اس جیسے شخص کی روایت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے، اس کی کتابوں میں ایسی چیزیں پائی جاتی ہیں جو اسے لازماً فاسق قرار دیتی ہیں اور شراب کی قباحت کو کم کردیتی ہیں، بسا اوقات اسی چیز کو وہ اپنے بارے میں بیان کرتا ہے، جو کتاب ’’الأغانی‘‘ کو غور سے دیکھے گا اسے اس میں ہر قبیح و منکر چیز ملے گی۔[1] ٭ امام ذہبی کا قول ہے: میں نے اپنے شیخ تقی الدین ابن تیمیہ کو پایا کہ آپ اسے (اصفہانی کو) نقل و روایت میں ضعیف اور متہم قرار دیتے تھے، اور یہ کہ جو کچھ وہ ذکر کرتا تھا اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرتا تھا۔[2] اس کے بارے میں بعض معاصرین کے اقوال: ٭ فلپ حتی کی کتاب The History of Arabs کے مصادر کا جائزہ لیتے ہوئے شوقی ابوخلیل کہتے ہیں: ’’حتی نے اصفہانی کی کتاب ’’الأغانی‘‘ پر اعتماد کیا ہے، جب کہ وہ کوئی معتمد علیہ تاریخی کتاب نہیں ہے، وہ تو ادب کی کتاب ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی بھی ادبی کتاب پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، بلکہ صاحبِ کتاب اگر ثقہ ہو اور نقل و روایت میں امین ہو تو اس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے، کتاب ’’الأغانی‘‘ جسے حتی نے معتمد تاریخی مرجع مانا ہے اس کے مؤلف کی ادبی و تاریخی امانت متہم ہے۔ ’’میزان الاعتدال فی نقد الرجال‘‘ میں ہے کہ اصفہانی ’’حدثنا‘‘ و ’’أخبرنا‘‘ کے ذریعہ سے اپنی کتاب ’’الأغانی‘‘ میں عجیب وغریب چیزیں ذکر کرتا ہے، جو بھی ’’الأغانی‘‘ پڑھے گا وہ
Flag Counter