Maktaba Wahhabi

406 - 548
أجعل الفضۃ فینا ذہبا ونضار القوم فینا کالغرب ’’کیا میں کسی چاندی کو اپنے سونے اور اپنے خالص سونے کو عام سونے کے برابر مان لوں گا؟‘‘ لا یقر العین إلا قتل من سبب القتل و للقتل سبب ’’قتل میں جن کا بھی ہاتھ تھا، ان سب کو قتل کرنے سے آنکھوں کو ٹھنڈک حاصل ہوگی اور قتل میں لوگوں کا ہاتھ ہوا کرتا ہے۔‘‘ ذاک ما ذاک ابن حرب إنہ قطب الشر و للشر قطب[1] ’’وہ ابن حرب ہی نہیں، بلاشبہ وہ جنگ کا محور ہے، اور جنگ کا محور ہوتاہے۔‘‘ لوگوں کا خیال ہے کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے اشعار میں ان اشعار کا جواب دیا، جن میں سے بعض اشعار یہ ہیں: إن بسرا قتل ابنیک علی غیر جرم قاطعا منک النسب ’’بلاشبہ بسر نے تمھارے دو لڑکوں کو بغیر جرم اور تعلقات کو ختم کرتے ہوئے قتل کردیا۔‘‘ أنزل اللّٰہ ببسر بأسہ و علی بسر من اللّٰہ الغضب ’’اللہ تعالیٰ بسر کو سزا دے اور بسر پر اللہ کا غضب نازل ہو۔‘‘ أضرب العبد علی یافوخہ ضربۃ تذہب منہ ما ذہب ’’میں اس شخص کی پیشانی پر تلوار کا ایسا وار کروں گا جو اس کا کام تمام کردے جس طرح ‘‘ فی مقیل الدہر من ضعف بہ لیس ہذا من مناف بعجب[2] ’’اس نے زمانۂ گزشتہ میں کمزوروں کا کام تمام کیا ہے، یہ قبیلۂ مناف سے بعید چیز نہیں۔‘‘
Flag Counter