Maktaba Wahhabi

112 - 534
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (55) (النور: ۵۵) ’’تم میں سے ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال کیے ہیں اللہ تعالیٰ وعدہ فرما چکا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا، جیسا کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا تھا جو ان سے پہلے تھے، اور یقینا ان کے لیے ان کے اس دین کو مضبوطی کے ساتھ محکم کر کے جما دے گا جسے ان کے لیے وہ پسند فرما چکا ہے، اور ان کے اس خوف و خطر کو وہ امن و امان سے بدل دے گا، وہ میری عبادت کریں گے، میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے، اس کے بعد بھی جو لوگ ناشکری اور کفر کریں وہ یقینا فاسق ہیں۔‘‘ یہ آیت کریمہ عثمان رضی اللہ عنہ کی استحقاق خلافت پر یوں دلیل ہے کہ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے زمین پر خلافت سے نوازا، اور غلبہ اور تمکنت عطا فرمائی، اور آپ نے اپنے ایام خلافت میں لوگوں کے درمیان اچھی سیرت پیش کی، عدل و انصاف کی حکومت کی، نماز و زکوٰۃ کو قائم کیا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیا، لہٰذا یہ آیت کریمہ آپ کی احقیت خلافت کی طرف واضح اشارہ ہے۔[1] ۲:…ارشاد الٰہی ہے: قُلْ لِلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الْأَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ فَإِنْ تُطِيعُوا يُؤْتِكُمُ اللّٰهُ أَجْرًا حَسَنًا وَإِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُمْ مِنْ قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا (16) (الفتح: ۱۶) ’’آپ پیچھے چھوڑے ہوئے بدویوں سے کہہ دو کہ عن قریب تم سخت جنگجو قوم کی طرف بلائے جاؤ گے کہ تم ان سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہو جائیں گے، پس اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں بہت بہتر بدلہ دے گا، اور اگر تم نے منہ پھیر لیا جیسا کہ اس سے پہلے تم منہ پھیر چکے ہو تو وہ تمہیں درد ناک عذاب دے گا۔‘‘ اس آیت کریمہ سے عثمان رضی اللہ عنہ کی احقیت خلافت پر استدلال یوں کیا گیا ہے کہ ان بدویوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ابوبکر و عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم نے روم، فارس اور ترک سے قتال کی دعوت دی، اس نص قرآنی سے ان تینوں کی اطاعت واجب قرار پائی، اور جب ان کی اطاعت واجب قرار پائی تو ان کی خلافت بھی صحیح قرار پائی۔[2]
Flag Counter