Maktaba Wahhabi

258 - 534
’’اللہ نے تمھیں جو مال غنیمت عطا کیا ہے اس میں سے میرا صرف خمس ہے اور وہ خمس بھی تم ہی پر لوٹا دیا جائے گا۔‘‘ اے معاویہ اللہ سے تقویٰ اختیار کرو، اور مال غنیمت کو صحیح طریقہ سے تقسیم کرو اور کسی کو اس کے حق سے زیادہ مت دینا… معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مال غنیمت کی تقسیم میں نے آپ کے سپرد کر دی ہے۔ شام میں آپ سے افضل اور زیادہ علم والا کوئی نہیں، آپ اس کو مستحقین میں تقسیم کر دیں اور اللہ سے تقویٰ اختیار کریں، چنانچہ عبادہ رضی اللہ عنہ نے مال غنیمت کو تقسیم کیا، اور ابودرداء اور ابو امامہ رضی اللہ عنہما نے اس سلسلہ میں آپ سے تعاون کیا۔[1] 
Flag Counter