Maktaba Wahhabi

380 - 534
دفن کیا، اور ان کے بال بچوں کو لے کر مکہ روانہ ہوئے، اور انہیں عثمان رضی اللہ عنہ کے حوالہ کر دیا، اور عثمان رضی اللہ عنہ نے ابوذر رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو اپنے بچوں میں شامل کر لیا۔[1] اور ایک روایت میں ہے…’’ہم نے ان کی بچی کو اپنے ساتھ لے جانا چاہا، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: امیر المومنین قریب ہی ہیں، ہم ان سے مشورہ کر لیں۔ ہم مکہ آئے اور امیر المومنین عثمان رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر دی، آپ نے فرمایا: اللہ ابوذر پر رحم فرمائے اور ربذہ میں ان کی سکونت کو معاف فرمائے، پھر آپ نے ان کے بچوں کو اپنے بچوں میں شامل کر لیا، پھر آپ مدینہ روانہ ہو گئے اور ہم عراق روانہ ہو گئے۔[2] 
Flag Counter