Maktaba Wahhabi

436 - 534
سے توبہ کرتا ہوں، اور تمھیں اللہ سے تقویٰ کو اختیار کرنے، اس کی اطاعت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور جماعت کو لازم پکڑنے اور اختلاف و افتراق کو ناپسند کرنے کا حکم دیتا ہوں، اور اس بات کا حکم دیتا ہوں کہ تم اپنے حکمرانوں کی توقیر کرو، ہر چیز پر اپنی طاقت بھر ان کی رہنمائی کرو، اور اگر ان سے کوئی چیز صادر ہو تو نرمی و لطف کے ساتھ ان کو نصیحت کرو۔ صعصعہ نے کہا: ہم تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم اپنے اس منصب کو چھوڑ دو کیوں کہ مسلمانوں میں ایسے لوگ ہیں جو اس منصب کے تم سے زیادہ مستحق ہیں۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ کون ہے؟ ان لوگوں نے کہا: وہ جس کا باپ تمہارے باپ سے پہلے مسلمان ہوا اور وہ خود تم سے پہلے اسلام لایا۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم میں قدیم الاسلام ہوں، اور میرے علاوہ، مجھ سے پہلے اسلام لانے والے ہیں، لیکن میرے دور میں اس کام کے لیے مجھے جو قوت حاصل ہے کسی اور کو نہیں۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس کو محسوس کیا، اگر مجھ سے کوئی قوی تر ہوتا تو دوسرے کو چھوڑ کر میری طرف عمر رضی اللہ عنہ کا میلان نہ ہوتا۔ اور میں نے کوئی بدعت نہیں کی ہے کہ میں اپنے اس منصب سے معزول ہو جاؤں۔ اور اگر امیر المومنین اور مسلمانوں کی جماعت اس کو مناسب سمجھے گی نیز امیر المومنین مجھے لکھیں گے تو میں اپنے منصب سے الگ ہو جاؤں گا۔ اگر اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا ہوا کہ وہ ایسا کریں تو مجھے امید ہے کہ امیر المومنین جو قدم اٹھائیں گے وہ بہتر ہو گا۔ ٹھہرو اس میں اور اس طرح کے معاملہ میں، یہ وہ چیز ہے جس کی شیطان تمنا کرتا ہے اور حکم دیتا ہے۔ اللہ کی قسم اگر تمہاری رائے اور خواہش کے مطابق معاملات کے فیصلے ہوتے تو مسلمانوں کا معاملہ ایک شب و روز بھی نہ چل سکتا، لیکن فیصلے اللہ کرتا ہے اور وہی اس کی تدبیر کرتا ہے، اور اللہ اپنے امر کو پہنچنے والا ہے، خیر کے عادی بنو اور خیر ہی کہو۔ انہوں نے کہا: تم اس کے اہل نہیں ہو۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اللہ پکڑتا ہے اور سزائیں دیتا ہے۔ مجھے تم پر خطرہ ہے کہ تم شیطان کی اتباع میں لگ جاؤ یہاں تک کہ شیطان کی اتباع اور رحمن کی معصیت تم کو اللہ کے عذاب میں ڈال دے اور آخرت میں دائمی ذلت و ناکامی حاصل ہو۔ اس پر وہ لوگ آپ کے اوپر کود پڑے اور آپ کی داڑھی اور سر کو پکڑ لیا۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھہرو! یہ کوفہ کی سرزمین نہیں ہے اگر شامیوں نے تمہاری اس حرکت کو دیکھ لیا تو میں، ان کے سامنے ہوتے ہوئے بھی تمھیں قتل کرنے سے انہیں روک نہیں سکتا۔ اللہ کی قسم تمہاری حرکت ایک دوسرے سے مشابہ ہے۔
Flag Counter