Maktaba Wahhabi

527 - 534
سنتا تھا۔‘‘ أمسی مقیما بالبقیع و اصبحوا متفرقین قد أجمعوا بحفوف[1] ’’آپ بقیع الغرقد قبرستان میں مدفون ہو گئے، لوگ قبر کے تختوں کو اکٹھا کر کے یعنی دفن کر کے منتشر ہو گئے۔‘‘ النار موعدھم بقتل امامہم عثمان صہر فی البلاد عفیف ’’نبی کے پاکباز داماد اپنے خلیفہ عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے کے باعث ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔‘‘ جمع الحمالۃ بعد حلم راجح و الخیر فیہ مبین معروف ’’آپ نہایت بردبار اور متحمل مزاج تھے آپ کی بھلائی معروف و مشہور تھی۔‘‘ یا کعب لا تنفک تبکی ھالکا مادمت حیا فی البلاد تطوف[2] ’’اے کعب جب تک تم دنیا میں زندہ رہو گے حیران و پریشان روتے رہو گے۔‘‘ نیز فرمایا: فکف یدیہ ثم أغلق بابہ و أبقن ان اللّٰه لیس بغافل ’’انہوں نے اپنے ہاتھوں کو روکا اور دروازہ بند کر لیا، اور یقین کر لیا کہ اللہ تعالیٰ غافل نہیں ہے۔‘‘ و قال لاھل الدار لا تقتلوھم عفا اللّٰه عن کل امری ٔ لم یقاتل ’’اور گھر میں موجود لوگوں سے کہا: ان سے قتال نہ کرو، اللہ تعالیٰ قتال نہ کرنے والے ہر شخص کو معاف کرے۔‘‘ فکیف رأیت اللّٰه صب علیہم العداوۃ والبغضاء بعد التواصل؟
Flag Counter