Maktaba Wahhabi

110 - 411
سے تعلق ہے وہ صفت ربوبیت ہے ۔ کیونکہ پرورش نہ ہو تو کوئی چیز زندہ رہ نہیں سکتی۔ وہی خدا ساری دنیا کی سب چیزوں کا پرورش کرنے والا ہے اُس کی پرورش ماں باپ کی پرورش سے نرالی اور مختلف ہے۔ انسانی ضروریات سے پہلے انتظام کرنے والا رحمان ہے۔ اور عین حالت ضرورت میں سامان مہیا کردینے والا رحیم ہے۔ یعنی اُس کی صفت رحمانیت کا تقاضا یہ ہے کہ قبل از حدوث ضرورت دفع ضرورت کے سامان مہیا کرنے والا ہے۔ موجودہ دنیا کامالک ہے مگر اس دنیا میں بہت لوگ مالکیت کا دعویٰ کرتے پھرتے ہیں۔ روز جزا میں کوئی کسی نوع کی مالکیت کا دعویٰ نہ کرے گا، اس لیے کہ روز جزا کا واحد مالک خدا ہوگا۔ یہاں تک پہنچ کر داعی اپنا مطلب ظاہر کرنے کو کہتا ہے ۔ اے ان صفات کے مالک خدا ہم سب بنی آدم تیرے ہی بندے ہیں، اس لیے تیری عبادت کرتے ہیں۔ جو ہم میں سے ایسا نہیں کرتے وہ بے وقوف ہیں۔ اس کام کی انجام دہی میں تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ پس اے خدا ہم کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے۔ یعنی ایسی توفیق بخش کہ ہم اُن بزرگوں کے طریق پہ چلیں جن پر تونے ان کی پارسائی کی وجہ اور ادائیگی فرائض متعلقہ کی وجہ سے انعام کیے تاکہ ہم بھی انعام کے مستحق ہوں، نہ ان لوگوں کی راہ پر چلائیو جن کی بدعملی اور قصور ہمت کی وجہ سے ان پر غضب کیا گیا تاکہ ہم بھی ان کے غضب میں شریک نہ ہوجائیں۔ اور نہ گمراہ لوگوں کی راہ پر چلائیو جو جہالت کی وجہ سے سیدھی راہ چھوڑ کر بہکے ہوئے ہیں۔ چاہے کفر میں ہیں یا مسلم کہلا کر فسق و فجور یا بدعات میں منہمک۔ کیونکہ ایسے لوگ در اصل سیدھی راہ سے ہٹے ہوئے ہیں۔ ایسے لوگ گو
Flag Counter