Maktaba Wahhabi

56 - 411
اب ذیل میں اُن کتب کا ذکر کیا جاتا ہے جو مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن مجید کے متعلق عیسائیت کی تردید میں لکھیں۔ 23۔ تقابل ثلاثہ: تقابل ثلاثہ کا شمار مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور تصانیف میں ہوتا ہے۔ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی یہ بلند پایہ تصنیف پادری ٹھاکردت کی کتاب ’’عدم ضرورتِ قرآن‘‘ کے جواب میں ہے۔ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں قرآن مجید کا تقابل تورات و انجیل کے ساتھ آیت بہ آیت (جدول میں) کیا ہے۔ اور تینوں کتابوں کے الہامی مضامین اصل الفاظ میں دکھا کر قرآن شریف کی برتری اور فضیلت ثابت کی ہے۔ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے ہر صفحہ پر قرآن، تورات اور انجیل کے تحت جو احکامات آئے ہیں، ان کو پیش کیا ہے اور حاشیہ میں قرآن مجید کی آیات مع حوالہ درج کی ہیں۔ موضوع کے لحاظ سے مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی یہ بہترین کتاب ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1901ء میں مطبع ثنائی امرتسر سے ایک سو اکاون (151) صفحات میں شائع ہوئی۔ (تذکرہ ابو الوفا، ص: 66) 24۔ معارفِ قرآن بجواب حقائق قرآن: مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ’’عرصہ ہوا عیسائیوں نے ایک ٹریکٹ شائع کیا تھا جس کا نام تھا: ’’حقائق قرآن‘‘۔ اس کا جواب اخبارِ اہلحدیث (مورخہ 10؍ صفر 1337ھ مطابق 15 نومبر 1918ء) میں دیا گیا تھا۔ بعد ازاں اطراف و اکناف میں جہاں جہاں عیسائی ’’حقائق‘‘ کو بانٹتے، جواب کی مانگ آتی۔ اخباری مضمون
Flag Counter