Maktaba Wahhabi

408 - 411
تابعدار رکھیو اور اے ہمارے مولا! چونکہ ہم تیرے عاجز بندے ناقص العقل تیری رضا خود بخود دریافت نہیں کرسکتے جب تک تو ہی اپنی مرضی پر مطلع نہ کرے اسی لئے ہم عرض پر داز ہیں کہ تو ہم کو ہماری عبادت کے طریقے بتلا اور اگر اس بتلائے ہوئے میں کسی طرح کا ہم سے قصور واقع ہو تو ہم پر رحم فرما اس لئے کہ تو ہی بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے یہ دونوں باپ بیٹا نیک کاموں پر ایسے حریص تھے کہ علاوہ مذکورہ بالا دعا کے آئندہ کو بھی اپنی اولاد کے لئے درخواست کرتے رہے کہ اے ہمارے مولا! چونکہ بغیر کسی ہادی کے انسان کا ہدایت یاب ہونا مشکل امر ہے اس لئے گذارش ہے کہ تو ان لوگوں میں انہیں میں کا ایک رسول بھی پیدا کی جیو جو ان کو تیری آیتیں پڑھ کر سنائے اور تیری کتاب آسمانی کے احکام اور نیک اخلاق ان کو سکھادے اور اپنی صحبت موثرہ میں ان کو اخلاق ردیہ مثل شرک، کفر، حسد، بغض کینہ، کبر وغیرہ سے پاک صاف کرے تو ایسے بہت سے کام کرسکتا ہے۔ بے شک تو ہر کام پر غالب ہے جو چاہے کرتا ہے اور ساتھ ہی اس کے بڑی حکمت والا بھی ہے جس کسی کو اس خدمت کے لائق سمجھے گا مامور کر ے گا۔ اعتراض: اس رکوع میں پادری پال صاحب نے صفحہ کے دوکالم بناکر ایک طرف بائبل کے رسالوں کو ’’صحف مطہرہ‘‘ کے عنوان سے لکھا ہے، دوسری طرف ’’قرآن مجید‘‘ کا عنوان لکھا ہے۔ مگر غضب یہ کیا کہ سرخی تو ’’قرآن مجید‘‘ کی لکھی ہے اور بعض جگہ حوالہ حدیثی بلکہ محض کسی تفسیر کے الفاظ بھی لکھ دیے ہیں۔ مثلاً صفحہ (497) پر لکھا ہے: ’’فلما ھاجر إبراھیم إلی الشام ھاجر معہ لوط‘‘ أیضا 496تا501 پر ابوہریرہ کی ایک روایت مع ترجمہ لکھی ہے۔ حالانکہ اس
Flag Counter