Maktaba Wahhabi

407 - 411
پربھی اس بندہ کامل نے پورا عمل کیا۔ اس کی اخلاص مندی کاایک واقعہ اور بھی سنو! جب ابراہیم نے دعا کی کہ اے میرے مولا! اپنی مہربانی سے اس شہر مکہ کو بڑے آرام کی جگہ بنا جس طرح اس کے ارد گرد لوٹ کھسوٹ ہوتی ہے اس میں ایسا نہ ہو اور ابراہیم نے اپنے دل میں یہ سمجھا کہ مثل سابق اب کی دفعہ بھی میری دعا فی الجملہ واپس نہ ہوجائے اسی لئے اس نے بعد سوچ بچار کے ڈرتے ڈرتے یہ کہا کہ اس کے رہنے والوں کو جو پختہ طور سے اپنے خدا کو مانیں اور پچھلے دن روز قیامت کے دن پر یقین لاویں محض اپنی مہربانی سے عمدہ عمدہ میوے نصیب کر چونکہ یہ درخواست ابراہیم کی کچھ ایسے مطلب کی نہیں تھی جو کسی قوم نیک یا بد سے مخصوص ہو اس لئے کہ دنیا کا رزق حصہ رسدی سب کو ملتا ہے۔ اس لئے خدا نے کہا ہاں بے شک ایمان داروں کو دوں گا۔ اور ان کے سوا کافروں کو بھی دنیا میں کسی قدر نفع مند کروں گا۔ پھر اس کے بعد ان کو عذاب کی جگہ میں پھینکوں گا جوبہت ہی بری جگہ ہے۔ یہ سن کر ابراہیم بہت خوش ہوا اور اپنے کام میں مشغول رہا۔ بالکل کسی طرح سے اس کے دل میں کوئی ایسی بات نہ آتی تھی جو اخلاص سے خالی ہو اور سنو! جب ابراہیم اور اس کا بیٹا اسمٰعیل بیت اللہ عبادت خانہ کی بنیاد بحکم ربانی اٹھارہے تھے تو ا س وقت بھی یہی کہتے تھے کہ اے ہمارے مولا! تو ہم سے اس کارِ خیر کو قبول کر اس لئے کہ توہی ہماری باتیں سنتا ہے اور ہمارے دل کی آرزوئیں جانتا ہے۔ پھر اسی پر بس نہیں بلکہ اپنی ترقی درجات کے لئے ہمیشہ دست بدعا رہے کہ اے ہمارے مولا! ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھنا نہ صرف ہم کو بلکہ ہم کو اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو ضرور ہی اپنا
Flag Counter