Maktaba Wahhabi

174 - 411
اپنے بندے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بذریعہ وحی کے نازل کیا ہے یعنی تم اس کلام کو کلام خدا نہیں مانتے بلکہ کلام محمد جانتے ہواور اسی پر مصر ہو کہ محمد ( علیہ السلام ) کا بنایا ہواکلام ہے تو فیصلہ آسان ہے تم اس کلام جیسا ایک حصہ بنا لائو جسے لوگ دیکھ کر کہہ سکیں کہ یہ کلام اُس کلام (قرآن) جیسا ہے اور اس فیصلے کے لئے اللہ کے سوا اپنے گواہ بلا لو جو تمہارے دعوے کے ثبوت کی شہادت دیں۔ ہاں یہ مت کہنا جیسے جھوٹے لوگ کہا کرتے ہیں اللہ ہمارا گواہ ہے کہ یہ اُس کی مثل ہے کیونکہ ایسا کرنے سے فیصلہ نہیں ہوگا پھر اس نوٹس کے بعد بھی اگر تم لوگ یہ کام نہ کرو اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہرگز نہیں کروگے پس اس صورت میں بھی مخالفت اور انکار کرنے میں اُس آگ کے عذاب سے بچو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ یعنی وہ ایسی آگ ہے کہ دنیا کی آگ پتھروں سے بجھ جاتی ہے وہ پتھروں کو بھی بھسم کرجاتی ہے وہ کلام الہیؔ کے منکروں کے لئے تیار کی گئی ہے اے پیغمبر! یہ نوٹس تو سُنادے کافروں کو اور جولوگ کلام الہیؔ (قرآن) پر ایمان لائے ہیں اس کی ہدایت کے مطابق نیک کام ہی کئے ہیں اُن کو اس مضمون کی خوش خبری سنادے کہ بعد الموت اُن کے رہنے کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے (انڈرگرائونڈ) نہریں جاری ہیں جن میں سے ہر ایک جنتی کے مکان میں پانی پہنچے گا مہذب عیش و عشرت کے سامان تو وہاں اتنے ہوں گے کہ انسان کے تصور سے باہر ہیں جب کبھی اُن باغوں میں سے کوئی پھل انہیں کھانے کو ملے گا تو اس کی صورت کذائی دیکھ کر کہیں گے کہ یہ تووہی ہے جو ابھی پہلے ہمیں ملا تھا کیونکہ صورت اور شباہت میں یکساں ہوں گے اور اُن کو ملتا جلتا ملے گاجو صورت شکل میں ایک دوسرے کے
Flag Counter