Maktaba Wahhabi

262 - 411
نروناری ان کو پیداکیا۔ اور خدا نے اُن کو برکت دی، اور خدا نے انہیں کہا کہ پھلواور بڑھو اور زمین کو معمور کرو، اور اُس کو محکوم کرو اور سمندر کی مچھلیوں پر اور آسمان کے پرندوں پر اور سب چرندوں پر جو زمین پر چلتے ہیں سرداری کرو۔ (پیدائش 1: 26۔ 28) اور خداوند خدا نے زمین کی خاک سے آدم کو بنایا اور اُس کے نتھنوں میں زندگی کا دم پھونکا۔ سو آدم جیتی جان ہوا۔ اور خداوند خدا نے عدن میں پورب کی طرف ایک باغ لگایا۔ اور آدم کو جسے اُس نے بنایا تھا وہاں رکھا۔ (پیدائش 2: 7۔8) اور خداوند خدا نے آدم کو لے کر باغ عدن میں رکھا کہ اُ سکی باغبانی اور نگہبانی کرے، اور خداوند خدا نے آدم کو حکم دے کر کہا کہ تو باغ کے ہر درخت کا پھل کھایا کر۔ لیکن نیک وبد کی پہچان کے درخت سے نہ کھانا ۔ کیونکہ جس دن تو اُس سے کھائے گا تو ضرور مرے گا۔ (پیدائش 2: 15۔17) 2اور خداوند خدا نے میدان کے ہر ایک جانور اور آسمان کے پرندوں کو زمین سے بنا کر آدم کے پاس پہنچایا تاکہ دیکھے کہ وہ ان کے کیا نام رکھے۔ سو جو آدم نے ہرایک جانور کو کہا وہی اُس کا نام ٹھیرا ۔ اور آدم نے سب مواشیوں اور آسمان کے پرندوں اور ہر ایک جنگلی جانور کا نام رکھا۔ پر آدم کو اس کی مانند کوئی ساتھی نہ ملا۔ اور خدا وند خدا نے آدم پر بھاری نیند بھیجی کہ وہ سوگیا۔ اور اُس نے اُس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی نکالی اوراُس کے بدلے گوشت بھردیا۔ اور خداوند خدا اس پسلی سے جو اُس نے آدم سے نکالی تھی ایک عورت بناکر آدم کے پاس لایا۔ اور آدم نے کہا کہ اب یہ میری ہڈیوں میں سے ہڈی اور میرے گوشت میں
Flag Counter