Maktaba Wahhabi

268 - 411
پھر تم سے کہتا ہوں کہ حق پسندی میں کسی انسان سے مت ڈرو بلکہ خاص مجھ سے ڈرو اور سنو! سچ جھوٹ باہم ملایا نہ کرو کسی سائل نے چند مسائل پوچھے کچھ سچ بتا دیے کچھ اس کی رضا جوئی کو جھوٹ بتا دیے اور جان بوجھ کر سچ کو چھپائو نہیں اور سنو! نماز فرض اسلام پوری طرح مستعدی سے ادا کیاکرو اور مال کی زکوۃ باقاعدہ دیا کرو اور خدا کی طرف جھکی ہوئی جماعت مومنین کے ساتھ خدا کی طرف جھک جائو بس دنیاداری کی باتیں چھوڑدو۔ بھلا غور توکرو لوگوں کو اچھے کام بتاتے ہو جوتم کو تورات اور دیگر صحف انبیاء میں سکھائے گئے ہیں اوراپنے آپ کو ان احکام کے عمل سے غافل رکھتے ہو۔ حالانکہ تم آسمانی کتاب پڑھتے ہو جس میں ایسا کرنا بُرا لکھا ہے اور ایسا کرنے والوں کا انجام برا بتایا ہے کیا تم سمجھتے نہیں ہو کہ خداکا قانون عام ہے جو اس کو توڑے گا خدا اس سے مواخذہ کرے گا۔ ہاں ایسی سیدھی روش اختیار کرنے میں تم لوگوں کو تکلیف پہنچے تو صبر اور نماز کے ذریعہ سے مدد مانگا کرو۔ کیا تم نے شیخ سعدی کا قول نہیں سنا چو رو مے نگردد خدنگِ قضا سپر نیست مر بندہ را جز رضا[1] ہاں اس میں شک نہیں کہ صبر اور نماز کے ساتھ استعانت کرنا بڑا مشکل کام ہے کیونکہ اس میں کسی قسم کی گھبراہٹ اور واویلا کرنے کی اجازت نہیں نہ کسی انسان کے سامنے زبان شکایت کھولنے کا موقع لیکن جو خدا کے حضور میں عاجز ہیں ہروقت اس سے ڈرتے اور رحمت کی امید رکھتے ہیں ان پر یہ احکام مشکل نہیں۔ چونکہ ہر کوئی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ میں بھی ایسا ہی ہوں اس لیے ہم ہی بتائے دیتے ہیں کہ خاشعین وہ لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ ہم اپنی ناچیز ہستی میں خدا سے ملے ہوئے ہیں اور بقا میں اسی کی طرف
Flag Counter