Maktaba Wahhabi

271 - 411
رَّبِّھِمْ لَاَکَلُوْا مِنْ فَوْقِھِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِھِمْ} [المائدۃ: 65] ’’اگر اہل کتاب تورات، انجیل اور کل کتب الٰہیہ میں مذکورہ احکام کی تعمیل کرتے تو فراواں رزق کھاتے۔‘‘ ناظرین!کیا یہ بعینہٖ وہی مضمون نہیں جو ’’احبار‘‘ کی عبارت کا ہے؟ کیا یہ وہی مضمون نہیں جو تفسیر کبیر سے پادری صاحب نے نقل کیا ہے؟ ہاں قرآن شریف کی مذکورہ آیت سے پہلے ایک آیت یوں بھی مذکورہے: { لَوْ اَنَّ اَھْلَ الْکِتٰبِ اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَکَفَّرْنَا عَنْھُمْ سَیِّاٰتِھِمْ}[المائدۃ: 65] ’’اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم اُن کے گناہ دور کردیتے۔‘‘ یہ وہ مضمون ہے جس کو عبارت منقولہ از تفسیر کبیر کے نمبر (5) میں پادری صاحب نے دکھایا ہے، تورات مروجہ میں اس کا ثبوت بھی ملتا ہے مگر تورات سے ہم عبارت نقل نہیں کرتے، کیونکہ پادری صاحبان کو اس کی تاویل کرنے میں تکلیف ہوگی، بلکہ ہم ایسی عبارت نقل کرتے ہیں جس میں تورات کی عبارت مصدقہ ہو کر آجائے گی، اور تاویل کی گنجائش بھی نہ ہوگی۔ حضرت مسیح کے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد ان کا ایک شاگرد اپنے حاضرین کو وعظ کہتا ہے: ’’پس توبہ کرو اور متوجہ ہو کہ تمہارے گناہ مٹائے جائیں تاکہ خداوند کے حضور سے تازگی بخش ایام آویں اور یسوع مسیح کو پھر بھیجے جس کی منادی تم لوگوں کے درمیان آگے سے ہوئی۔ ضرور ہے کہ آسمان اُسے لئے رہے اس وقت تک کہ سب چیزیں جن کا ذکر خدانے اپنے سب پاک
Flag Counter