Maktaba Wahhabi

288 - 411
ناظرین بھی منتظر ہیں کہ پادری صاحب جو کہنا چاہتے ہیں جی کھول کر کہہ لیں۔ ہمارا اعلان وہی ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کیا تھا: {اَلْقُوْا مَآ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ} جس کا مطلب اردو شعر میں یوں ہے ہم بھی سینہ سپر قاتل لگا جو ہو سو ہو آج دیکھیں کاٹ تیرے ابروئے خمدار کا نوٹ: پادری صاحب کا رسالہ وسط جنوری میں آئے گا۔ ان شاء اللہ۔ ناظرین منتظر ہوں گے کہ اس ہفتہ برہان التفاسیر سے دل کو مسرور کریں گے ہمیں بھی توقع تھی کہ ا س دفعہ پادری صاحب کا حملہ بڑی شان و شوکت سے ہوگا۔ لیکن افسوس گمان کے خلاف نکلا۔ عین انتظار میں ’’المائدہ‘‘ بابت جنوری پہنچا اس میں دیکھا تو یہ دیکھا جو اڈیٹر المائدہ کے الفاظ میں درج ذیل ہے: ’’رسالہ ہذاکے ساتھ قرآن کی جو تفسیر شائع ہورہی ہے اس کے مصنف جناب پادری ایس۔ ایم ۔ پال صاحب ایک ایسے اہم کام میں مشغول ہوگئے ہیں کہ کسی دوسرے کام کے لیے ان دنوں وقت نکالنا بالکل ممکن نہیں رہا۔ اور یہ اشد لازم ہے کہ تمام کاموں کو چھوڑ کر پہلے اس کام کوختم کر لیا جائے۔ بہر صورت یہ مہم 15؍ مئی کو ختم ہو جائے گی تب آپ پھر تفسیر کا سلسلہ زور شور سے جاری کر دیں گے۔ آج اس بارے میں آپ کا حسب ذیل مکتوب دفتر المائدہ میں موصول ہوا ہے: ’’مکرم بندہ جناب خان صاحب! افسوس ہے کہ چند اسباب ناگہانی کی وجہ سے میں تفسیر القرآن کے ما بقاحصص برائے اشاعت بالفعل ارسال نہیں کر سکتا۔ عدیم الفرصتی کا یہ عالم ہے کہ سر کھجلانے کی بھی فرصت نہیں ملتی۔ میں نے حتی الامکان بہت کوشش کی کہ مسودات کی نظر ثانی کے لیے
Flag Counter