Maktaba Wahhabi

348 - 411
اپنے خدا کا نام بے سبب مت لے، کیونکہ خداوند اس کو جو اس کا نام بے سبب لیتا ہے بے گناہ نہ ٹھہرا ئے گا۔ سبت کے دن کو یاد کر تاکہ تو اسے مقدس جانے، جیسا خداوند تیرے خدا نے تجھے حکم کیا ہے۔ چھ دن تک تو محنت کر اور اپنے سب کام کیا کر، پر ساتواں روز خداوند تیرے خدا کے سبت کا ہے، تو اس دن کوئی کام نہ کر، نہ تو نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی نہ تیرا غلام نہ تیری لونڈی نہ تیرا بیل نہ تیرا گدھا نہ تیرا کوئی مواشی اور نہ مسافر، جو تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو تاکہ تیرا غلام اور تیری لونڈی تیری طرح سے آرام کریں۔ یہ بھی یاد کرکہ تو مصر کی زمین میں غلام تھا، اور وہاں سے خداوند تیرا خدا اپنے زور آور ہاتھ اور بڑھائے ہوئے بازو سے تجھ کو نکال لایا، اس لیے خداوند تیرے خدا نے تجھ کو حکم دیا کہ تو سبت کے دن کی محافظت کر۔ ’’اپنے باپ اور اپنی اماں کو عزت دے، جیسا خداوند تیرے خدانے تجھے فرمایا ہے تاکہ تیری عمر کے دن بہت ہوویں، اور تاکہ اس زمین میں جسے خداوند تیرا خدا تجھے دیتا ہے تیرا بھلا ہو۔ تو خون مت کر۔ تو زنا نہ کر۔ تو چوری نہ کر۔ تو اپنے ہمسائے پر جھوٹی گواہی نہ دے۔ تواپنے ہمسائے کی جورو کو مت چاہ، تو اپنے ہمسائے کے گھر کی یااس کی زمین کی اس کے غلام کی اس کی لونڈی کی اس کے بیل کی اس کے گدھے کی یاہمسائے کے کسی مال کا لالچ نہ کر۔‘‘ یہی احکام ہیں جو حضرت موسیٰ نے لکھا کر بنی اسرائیل کو دیے جن کو پادری صاحب نے کتاب استثناء سے نقل کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: ’’جب موسیٰ اس شریعت کی باتوں کوکتاب میں لکھ چکا اور تمام ہوئیں‘‘ وغیرہ
Flag Counter