Maktaba Wahhabi

365 - 411
پر مزیدغضب کے نیچے آگئے اور ابھی ان کا انجام اور خراب ہے کیونکہ ایسے کافروں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے اور سنو! جب ان کو کہا جاتا ہے کہ بھائیو! اللہ کی اتاری ہوئی کتاب قرآن پر ایمان لائو توکہتے ہیں ہم تو صرف اس کلام کو مانتے ہیں جو ہم پر اترا ہے اور اس کے سوا وہ ہر چیز سے انکار کر جاتے ہیں جن میں قرآن بھی داخل ہے حالانکہ وہ قرآن حق ہے بلکہ ان کے پاس والی کتاب تورات کے الہامی ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ تو اے رسول ان کو کہہ کہ اگر تم اپنی الہامی کتاب کے ایسے معتقد ہو کہ اس کے سوا کسی اور چیز کو نہیں مانتے پھر تم اللہ کے نبیوں کو پہلے زمانہ میں وقتاً فوقتاً کیوںقتل کرتے رہے۔ اگر سچے دل سے مومن ہو تو جواب دو۔ سنو! مجھ سے بہت پہلے موسیٰ تمہارے پاس کھلے معجزات لے کر آیا پھر بھی تم بنی اسرائیل نے اس کے بعد ایک مصنوعی بچھڑے کو معبود بنالیا کچھ شک نہیں کہ تم اس وقت ظالم تھے۔ تم نے اس کی قدر نہ کی تو اب اس رسول کی کیا کروگے۔ اور سنو! جب ہم نے تورات پرعمل کرنے کا تم سے پختہ وعدہ لیا اور طور پہاڑ کو تم پر بلند کیا حکم دیا کہ جو ہم نے تم کو تورات کی صورت میں دیا ہے اس کو قوت کے ساتھ پکڑ لو۔ یعنی دل وجان سے اس پر عمل کرو اور جو وقتا ًفوقتاً حضرت موسیٰ تم کو حکم دیں اس کو سنا کرو۔ وہ بولے صاحب جو کچھ ارشاد ہوا ہم نے سنا اور بجائے فرمانبرداری کرنے کے ہم نے نافرمانی کی اور اس کا ثبوت یہ کہ ان کے کفر کی وجہ سے مصنوعی بچھڑے کی محبت ان کے دلوں میں گویا رچادی گئی۔ تو اے رسول ان کو کہہ کہ تمہارا ایمان تم کو برا حکم دیتا ہے اگر تم ایماندار ہو یعنی اگر تم میرا انکار مذہبی نقطہ نظر سے کرتے ہو تو
Flag Counter