Maktaba Wahhabi

397 - 411
کو اے مسلمانو! یہ کفار مکہ روکتے ہیں اور کعبہ میں نماز نہیں پڑھنے دیتے توکوئی حرج نہیں نماز ہر جگہ ہوسکتی ہے اس لئے کہ مشرق ومغرب سب اللہ ہی کا ہے پس جدھر کو منہ پھیروگے وہیں خدا کی توجہ اپنے حال پر پائو گے بے شک اللہ بڑی وسعت والا ہے۔ اس کے ملک کی وسعت کسی دنیا کے جغرافیہ میں محدود نہیں ہوسکتی پھر یہ بھی نہیں کہ کسی کے حال سے بے خبر ہو یا بتلانے کی حاجت پڑے بلکہ بڑے ہی وسیع علم والا ہے اس نے تو ہر ایک چیز کو ایک آن میں جان رکھا ہے۔ کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں جاسکتی تم چاہے جنگل بیابان میں پڑھو خواہ دریا و ریگستان میں وہ سب کو جانتا ہے۔ تمہارے دلی اخلاص کے مطابق تم کو بدلہ دے گا۔ ان بے ایمانوں کے کہنے سننے سے تم ملول نہ ہوا کرو۔ یہ تو خدا پر بھی بہتان لگانے سے نہیں رُکتے دیکھو تو کیا کہتے ہیں کہ خدا نے بھی مثل ہمارے اپنے لیے اولاد بنائی ہے کوئی کہتا ہے فرشتے خدا کی بیٹیاں ہیں کوئی کہتا ہے مسیح اور عزیر اللہ کے بیٹے ہیں۔ حالانکہ وہ ان کی بیہودہ گوئی سے پاک ہے کوئی اس کا بیٹا بیٹی نہیں بلکہ سب آسمان اور زمین والے اسی کے غلام ہیں یہ بھی نہیں کہ کوئی غلام سر کشی کرسکے اور قہری حکم سے کسی طرح انکار کرے بلکہ سب کے سب اسی کے آگے گردن جھکانے والے ہیں۔ بھلا کیوں نہ ہو، وہ پاک ذات ایسی قدرت والی ہے کہ آسمان اور زمین کو جو اپنی ہیئت اورمضبوطی میں اپنی نظیر نہیں رکھتے۔ بلا نمونہ اسی نے بنایا ہے اور کمال یہ کہ جس وقت کوئی چیز چاہتا ہے تو صرف اتنا ہی کہتا ہے کہ ہو جا پس وہ مطلوب چیز فوراً موجود ہوجاتی ہے اور بھلا تم ان کی باتوں سے ملال پذیر ہوتے ہو جو اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ ہم منھ سے کیا کہہ رہے ہیں آیا وہ امر ہو بھی سکتا ہے یا
Flag Counter