Maktaba Wahhabi

501 - 534
جس کے رواۃ ثقہ ہیں اور حسن بصری رحمہ اللہ شہادت کے وقت وہاں موجود تھے۔[1] فرماتے ہیں: محمد بن ابی بکر نے عثمان رضی اللہ عنہ کی داڑھی پکڑ لی تو عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تو نے میری ایسی چیز پکڑی ہے یا ایسی جگہ بیٹھے ہو جہاں تمہارے والد نہیں بیٹھ سکتے تھے، پھر وہ چھوڑ کر چلے گئے۔[2] اس سے عثمان رضی اللہ عنہ کے خون سے محمد بن ابی بکر کی براء ت ظاہر ہوتی ہے بالکل اسی طرح جس طرح بھیڑ یا یوسف علیہ السلام کے خون سے بری الذمہ تھا اور یہ حقیقت بھی واضح ہو جاتی ہے کہ ان کے متہم ہونے کا سبب قتل سے قبل عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس ان کا جانا ہے۔[3] علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے کہ جب عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے گفتگو کی تو انہیں شرم آگئی، لوٹ گئے اور اپنے کیے پر نادم ہوئے اور اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور دوسروں کو روکنے لگے، لیکن ان کا روکنا فائدہ مند نہ ہوا۔[4] 
Flag Counter