Maktaba Wahhabi

118 - 411
میں تثلیث کی پرستش کریں، نہ اقانیم کو ملائیں نہ ماہیت کو تقسیم کریں۔ کیونکہ باپ ایک اقنوم، بیٹا[1] ایک اقنوم اور روح قدس ایک اقنوم۔ مگر باپ بیٹے اور روح القدس کی الوہیت ایک ہی ہے ۔ جلال برابر ۔ عظمت ازلی یکساں۔ جیسا باپ ہے ویسا ہی بیٹا اور ویسا ہی روح القدس۔ باپ ازلی، بیٹا ازلی اور روح القدس ازلی تاہم تین ازلی نہیں بلکہ ایک ازلی۔ آخر تک۔‘‘ (دعاء عمیم۔ ص:24) پادری فنڈر لکھتے ہیں: ’’مسیح بندہ بھی ہے اور مالک بھی ہے۔ اور آدمی ہے اور خدا بھی ہے۔‘‘(مفتا ح الاسرار ص:19) اسی مضمون کی تفصیل دوسری کتاب میں یوں کی ہے جو قابل دید ہے: ’’وہ کلمہ جو ابتدا میں خدا کے پاس تھا جس سے خدا نے ازل سے اپنے تئیں پیغمبروں پر بیان کیا اور اُسی کے وسیلے سے سب چیزیں پید اہوئیں یعنی ذاتِ الٰہی کی وہ خصوصیت جو انجیل کی آیتوں کے مطابق خدا کے بیٹے کے لفظ سے بیان کی گئی مجسّم ہوا اور بشریت کو گویا لباس کی طرح اپنے اوپر قبول کر کے آدمیوں میں رہا۔ چنانچہ یوحنا کی پہلی فصل کی 14؍ آیت میں ذکر ہوا ہے کہ کلمہ مجسّم ہوا اور وہ فضل وراستی سے بھر پور ہو کے ہمارے درمیان رہا اورہم نے اُس کا ایسا جلال دیکھا جیسے باپ کے اکلوتے کا جلال۔ پھر فلپیوں کی 2؍فصل کی 6؍ آیت سے 12؍ آیت تک لکھا ہے کہ اُس نے خدا کی صورت میں ہو کے خدا کے برابر ہونا غنیمت نہ جانا بلکہ اُس نے آپ کو عاجز بنایا اور خادم کی صورت پکڑ کے آدمی کی شکل بنا۔ اور آدمی کی صورت میں ظاہر ہو کے آپ کو فروتن کیا اور مرنے تک بلکہ صلیبی موت تک فرمابردار رہا۔ اس واسطے خدا
Flag Counter