Maktaba Wahhabi

285 - 411
پھاڑ کر درمیان میں خشک کردیا تھا۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب تم لوگ حضرت موسیٰ کے ساتھ ہجرت کرتے ہوئے دریا کے پاس پہنچے اور تم ڈرے کہ ہم پکڑے جائیں گے۔ ہم نے تمہارے لئے دریا کا پانی روک کر درمیان میں خشک[1] رستہ بنادیا۔ پھر ہم (خدا) نے تم کو نجات دی اور فرعونی لوگوں کو تمہارے دیکھتے دیکھتے غرق کر دیا۔ اور سنو! وہ وقت بھی تمہیں یاد ہوگا جب ہم (خدا) نے موسیٰ کو چالیس راتوں کے لئے بلایا اور چالیس راتیں کوہ طور پر رہنے کے بعد کتاب دینے کا وعدہ دیا تھا۔ پھر تم لوگوں نے سامری کے کہنے سے چاندی سونے کا بچھڑا بنالیا جس کے بانی سامری نے تم کو دھوکہ دے کر کہا کہ موسیٰ کا معبود یہی[2] ہے۔ تم نے اس کو پوجنا شروع کردیا کیونکہ بے سمجھ تھے اور تم بے سمجھی میں اپنے نفسوں پر ظالم تھے۔ پھر اس کے بعد حسب حکم موسیٰ تم لوگوں نے توبہ کی تو ہم (خدا) نے تم کو معاف کیا تاکہ تم شکر گذاری کرو۔ اور سنو! وہ وقت یادکرو جب ہم (خدا) نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس سے پہلے فرعون کے سامنے فیصلہ کرنے والا غلبہ دیا تاکہ تم ہماری طرف راہ پائو۔ اور وہ وقت بھی یادکرو جب موسیٰ نے تمہاری گوسالہ پرستی کی اطلاع پہاڑ پر پاکرواپس آکر اپنی قوم کو کہا اے میری قوم یقینا تم لوگوں نے بچھڑا بنا کر اپنے نفسوں پر سخت ظلم کیا ۔ پس تم باری تعالیٰ کے حضور میں توبہ کرو چونکہ تمہارا یہ گناہ دوگناہوں سے مرکب ہے ایک گوسالہ پرستی دوسرے خلیفہ وقت ہارون کے حکم سے سرتابی۔ پس اس کی توبہ بھی یہ ہے کہ تم جنہوں نے یہ فعل نہیں کیا،
Flag Counter