Maktaba Wahhabi

286 - 411
اپنے بھائیوں کو جنہوں نے یہ جرم کیا ہے قتل کرو۔ بس یہ ایک صورت تمہارے پروردگار کے نزدیک تمہارے لئے بہتر ہے۔ پس جب انہوں نے اس حکم کی تعمیل کی تو خدا نے ان پر نظر عنایت فرمائی تحقیق وہ گنہگار متوجہ ہونے والے پربڑا توجہ کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔ اور سنو! جب تم نے کہا تھا اے موسیٰ ہم تجھ پر ہر گز ایمان نہ لائیں گے جب تک خدا کو سامنے نہ دیکھ لیں توجو کہتا ہے کہ خدا مجھ سے بولتا ہے تو کیا ہم تیرے بھائی نہیں ہمیں بھی خدا کی زیارت کرادے ۔ چونکہ یہ خیال تمہارا از راہ تکبر تھا پس تمہارے دیکھتے دیکھتے عذاب الہی نے تم کو آدبایا۔ وہ عذاب کیا تھا پہاڑ پر تمہاری موت۔پھر ہم نے تمہاری موت کے بعد تم کو اُٹھایا تاکہ تم شکر کرو۔ اور سنو! ہم (خدا) نے میدان تیہ میں تم پر دفع گرمی کے لئے بادلوں کا سایہ کیا اور چونکہ ابھی تم کھیتی باڑی نہ کرسکتے تھے تم پر من میٹھی ترنجبین اور سلویٰ کھانے کے لئے مثل بیٹروں کے جانور بھیجے اور اجازت دی کہ ہمارے دیے ہوئے پاک رزق میں سے کھائو اور شکر گزار بنو۔ انہوں نے یہ رزق خوب کھایا مگر شکر نہ کیا اور انہوں نے ایسا کرنے میں ہم پر ظلم نہ کیا لیکن اپنے نفسوں پر ظلم کرتے تھے۔ اور سنو! جب تم جنگل میں اکتا گئے اور تم نے ایسی چیزوں کی درخواست کی جو صرف شہروں میں ملتی تھیں تو ہم (خدا ) نے کہا کہ اس بستی میں جو تمہارے نزدیک ہے داخل ہوجائو پھر اس میں جہاں سے چاہو خوب کھائو اور دروازے میں فاتحانہ غرور سے نہیں بلکہ عاجزی اور تواضع سے داخل ہونا اور کہتے جانا کہ ہمارا سوال معافی کا ہے ہماری سرکشی اور غرور معاف ہو۔ ہم (خدا) تمہارے گناہ بخش دیں گے اور اس بخشش کے علاوہ نیک صالح
Flag Counter