Maktaba Wahhabi

335 - 411
شک نہیں کہ عیسائی مذہب جب سے حکومت کی گود میں آیا، اس کی ہر ایک بات کی حفاظت کا اعلی پیمانے پر انتظام کیا گیا۔ خاص کر جو نسخہ انھوں نے غیر عیسائی ملک میں شائع کرنے کے لیے مرتب کیا اس پر تو پوری توجہ دی گئی۔ آج کل ہندوستان میں دونوں فرقوں (کیتھولک اور پروٹسٹنٹ ) کی بائبلیں مروج ہیں۔ سب سے پہلے ہماری نظر ان پر پڑتی ہے اور پڑنی بھی چاہیے۔ مثال کوئی غیر مسلم قرآن مجید کو دیکھنا چاہے تو ہم اس کو اجازت دیتے ہیں کہ جس فرقہ کا مطبوعہ قرآن چاہے لے لے۔ سنی کا لے یاشیعہ کا، ایک حرف کافرق نہیں ملے گا ۔ جس کو ہمارے بیان میں شک ہو وہ قرآن مترجمہ مولوی مقبول احمد صاحب (شیعہ) ایک ہاتھ میں لے، دوسرے ہاتھ میں مترجمہ شاہ عبدالقادر صاحب لے کر مقابلہ کرے۔ اسی طرح ہمارا حق ہے کہ ہم دونوں فرقوں (کیتھولک اور پروٹسٹنٹ) کی کتب مقدسہ (بائبلوں) کو دیکھیں۔ جب ہم دیکھتے ہیں تو ہمارے سامنے ایک حیرت افزا خلیج آجاتی ہے جس کو دیکھ کر بے ساختہ ہمارے منہ سے نکل جاتا ہے اینچہ مے بینم بہ بیداری ست یارب یابخواب[1] ہم دیکھتے ہیں کہ کیتھولک بائبل میں مندرجہ ذیل کتب ہیں جو پروٹسٹنٹ بائبل میں نہیں: 1طوبیا کی کتاب 14 باب۔ 2یہودیت کی کتاب 16باب۔ 1جامع کتاب 12 باب۔ 4نشیدالاناشید کی کتاب 8 باب۔ 5حکمت کی کتاب 19 باب۔ 6یشوع بن سیراخ 51 باب۔ 7باروک کی نبوت 6 باب۔ 8مکابیون کی کتاب 16باب9 مکابیون کی دوسری کتاب 15 باب۔
Flag Counter