Maktaba Wahhabi

65 - 411
ہوئے؟‘‘ کے نام سے دیا۔ ذیل کی سطور میں پادری سلطان محمد خاں کا تعارف مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی مذکورہ کتاب ’’تم کیوں عیسائی ہوئے؟‘‘ سے پیش کیا جارہا ہے۔ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’ہمارے مخاطب پادری سلطان محمد خاں صاحب نے کتاب مذکور میں اپنی پیدائش اور ابتدائی زندگی کا جو حال لکھا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ 1881ء میں پیدا ہوئے اور اگست 1903ء کو آپ مسیحی ہوئے۔ اس حساب سے بے وقت مسیحی ہونے کے آپ کی عمر مکمل 22 سال تھی۔ اسی عمر میں آپ نے تعلیم حاصل کی اور ’’انجمن ضیاء الاسلام‘‘ بمبئی، میں قائم کی، جس کے آپ خیریت سے صدر تھے اور عبدالرؤف صاحب سکرٹری وغیرہ۔ (میں مسیحی کیوں ہوا، ص: 3۔18۔46) ’’آپ نے انجمن کے انعقاد کی تاریخ نہیں بتائی۔ ہاں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ انجمن ضیاء الاسلام 1895ء میں قائم ہوئی تھی جو آج تک بھی بفضلہ تعالیٰ جاری ہے۔ اس حساب سے انجمن کے انعقاد کے وقت آپ کی عمر 14 سال کی ہوگی۔ کوئی دانا اس کو کیونکر تسلیم کر سکتا ہے کہ چودہ سال کا لڑکا، وہ بھی غریب طالب علمی کی حالت میں، اتنی بڑی انجمن کی بنا قائم کر سکے؟ ’’ہمارا خیال تھا کہ پادری صاحب نے اپنی پوزیشن بڑی بتانے کو ایسا لکھا ہے تاکہ مسلمانوں پر میرا اثر ہو، اور عیسائیوں میں قدر۔ چونکہ اس سے دونوں قوموں کو دھوکہ لگنے کا اندیشہ تھا، اس لیے ہم نے ضیاء الاسلام کے سیکرٹری جناب مولوی عبدالرؤف خان صاحب کو خط لکھا کہ آپ پادری سلطان محمد صاحب کی بابت اصل حالات سے اطلاع دیجیے تاکہ پبلک کو اس سے آگاہ کیا جائے۔ مولوی صاحب موصوف کا مکرمت نامہ آیا جو
Flag Counter