Maktaba Wahhabi

299 - 442
﴿شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰنُ﴾ (البقرۃ: ۱۸۵) ’’رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم لیلۃ القدر کی تلاش کے لیے رمضان کے عشرہ اول کا اعتکاف کیا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیان عشرے کا اعتکاف فرمایا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رمضان کے آخری عشرے میں پایا۔ اس کے علاوہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے مسلسل یہ خواب دیکھے کہ یہ رمضان کی آخری سات راتوں میں سے ایک رات ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَرَی رُؤْیَاکُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ فِی الْسبعِ الْأَوَاخِرِ فَمَنْ کَانَ مُتَحَرِّیہَا فَلْیَتَحَرَّہَا فی السبعَ ِ الْأَوَاخِرِ)) (صحیح البخاری، فضل لیلۃ القدر، باب التماس لیلۃ القدر، ح: ۲۰۱۵ وصحیح مسلم، الصیام، باب فضل لیلۃ القدر، ح:۱۱۶۵۔) ’’میں دیکھتا ہوں کہ آخری سات راتوں کے بارے میں لوگوں کو مسلسل خواب دکھے ہیں، لہٰذا جو لیلۃ القدرکو تلاش کرنا چاہے، وہ آخری سات راتوں میں اسے تلاش کرے۔‘‘ یہ وہ کم سے کم مدت ہے، جولیلۃ القدر کے کسی معین زمانے میں حصر کے بارے میں کہی گئی ہے۔ جب لیلۃ القدر کے بارے میں وارد دلائل پر ہم غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک رات سے دوسری رات میں منتقل ہوتی رہتی ہے اور یہ ہر سال کسی ایک معین رات ہی میں نہیں ہوتی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں لیلۃ القدر دکھائی گئی کہ آپ اس کی صبح پانی اور مٹی میں سجدہ کریں گے اور یہ اکیسویں رات تھی۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((تَحَرَّوْا لَیْلَۃَ الْقَدْرِ فِیَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ)) (صحیح البخاری، فضل لیلۃ القدر، باب تحری لیلۃ القدر فی الوتر من العشر الاواخر، ح:۲۰۱۷۔) ’’لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرے کی راتوں میں تلاش کرو۔‘‘ یہ حدیث بھی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ کسی ایک رات پر منحصر نہیں ہے۔ ان تمام دلائل میں تطبیق صورت یہ ہو سکتی ہے کہ آخری عشرے کی ہر رات انسان یہ امید کر سکتا ہے کہ شاید یہ لیلۃ القدر ہو۔ جو شخص بھی ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے لیلۃ القدر میں قیام کرے گا، اسے اجر و ثواب ضرور مل کر رہے گا، خواہ اسے اس رات کے بارے میں معلوم ہو یا نہ ہو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ((مَنْ قامْ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ إِیمَانًا وَاِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ)) (صحیح البخاری، الصوم، باب من صام رمضان ایمانا واحتسابا… ح: ۱۹۰۱، وصحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب الترغیب فی قیام رمضان… ح:۷۶۰۔) ’’جو شخص ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے لیلۃ القدر کا قیام کرے تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘ آپؐ نے اس حدیث میں یہ فرمایا کہ جب اسے یہ معلوم ہو کہ اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا ہے۔ گویا کہ لیلۃ القدر کے حصول ثواب کے لیے یہ شرط نہیں کہ عامل کو اس بات کا علم بھی ہو کہ یہ لیلۃ القدر ہے، البتہ اگر کوئی شخص رمضان کے سارے آخری عشرے کا ایمان اور حصول ثواب کی نیت سے قیام کرے تو ہم یہ بات پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا، خواہ
Flag Counter