Maktaba Wahhabi

220 - 442
پیشاب کا حکم ہوگا۔ ۳۔ اسے معلوم نہ ہو کہ یہ منی ہے یا نہیں؟ تو اس میں حسب ذیل تفصیل ہے: ۴۔ اگر اسے یاد آئے کہ نیند میں اسے احتلام ہوا تھا تو اسے منی قرار دیا جائے گا اور بندے پر غسل واجب ہوگا کیونکہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ انہوں نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھا کہ جب عورت نیند میں اس طرح دیکھے جس طرح مرد دیکھتا ہے تو کیا اس پر غسل واجب ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ((نَعَمْ اِذَا رَأَتِ الْمَائَ)) (صحیح مسلم، الحیض، باب وجوب الغسل علی المرأۃ بخرج المنی منہا، ح: ۳۱۳۔) ’’ہاں جب وہ پانی دیکھے۔‘‘ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ جسے احتلام ہو اور وہ پانی دیکھے تو اس پر غسل واجب ہے۔ ۵۔ جب وہ خواب میں کچھ نہ دیکھے اور سونے سے پہلے اگر وہ جماع کے بارے میں سوچتا رہا ہو تو اسے مذی قرار دیا جائے گا۔ اگر سونے سے پہلے اس نے ایسا سوچا نہ ہو تو اس صورت میں اختلاف ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ اس پر از راہ احتیاط غسل واجب ہے اور دوسرا قول یہ ہے کہ غسل واجب نہیں ہے اور یہی قول صحیح ہے کیونکہ اصل براء ت ذمہ ہے اس کے علاوہ (کچھ نہیں) ہے۔ جنابت اور غسل کے احکام سوال ۱۵۸: جنابت کے بارے میں کیا احکام ہیں؟ جواب :جنابت کے بارے میں درج ذیل احکام ہیں: (۱)جنبی پر فرض، نفل اور ہر طرح کی نماز حتیٰ کہ نماز جنازہ بھی حرام ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْہَکُمْ وَ اَیْدِیَکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُئُ سِکُمْ وَ اَرْجُلَکُمْ اِلَی الْکَعْبَیْنِ وَ اِنْ کُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّہَّرُوْا﴾ (المائدۃ: ۶) ’’مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کرو تو منہ اور کہنیوں تک اپنے ہاتھ دھو لیا کرو اور سر کا مسح کر لیا کرو اور ٹخنوں تک پاؤں دھو لیا کرو اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جایا کرو۔‘‘ ۲۔ جنبی کے لیے بیت اللہ کا طواف بھی حرام ہے کیونکہ بیت اللہ کا طواف گویا مسجد میں ٹھہرنا ہے۔ اور ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَاتَقْرَبُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنْتُمْ سُکٰرٰی حَتّٰی تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ وَلَاجُنُبًا اِلَّا عَابِرِیْ سَبِیْلٍ حَتّٰی تَغْتَسِلُوْا﴾ (النساء: ۴۳) ’’مومنو! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو جب تک (ان الفاظ کو) جو منہ سے کہو سمجھنے (نہ لگو، نماز کے پاس نہ جاؤ اور جنابت کی حالت میں بھی (نماز کے پاس نہ جاؤ) جب تک کہ غسل (نہ) کر لو، ہاں اگر بحالت سفر راستے پر چلے جا رہے ہو (تو اور بات ہے)۔‘‘
Flag Counter