Maktaba Wahhabi

403 - 442
(۱) کسی ایسے امر کے لیے باہر نکلنا جائز ہے، جس کے بغیر شرعاً یا طبعاً چارۂ کار نہ ہو، مثلاً: نماز جمعہ اور کھانے پینے کے لیے نکلنا جبکہ کوئی اور لانے والا نہ ہو، نیز وضو وغسل اور بول و براز کی حاجت کے لیے نکلنا اس کے لئے جائز ہے۔ (۲) کسی ایسے نیک کام کے لیے نکلنا جو اس کے لیے واجب نہ ہو، مثلاً: بیمار کی بیمار پرسی اور نماز جنازہ کے لیے نکلنا۔ یہ اس صورت میں جائز ہے جب اس نے اعتکاف کی ابتدا میں اس کی شرط عائد کر لی ہو اور اگر اس نے ایسی شرط عائد نہ کی ہو تو پھر ایسے کاموں کے لیے مسجد سے باہر نکلنا جائز نہیں۔ (۳) کسی ایسے کام کے لیے جو اعتکاف کے منافی ہو، مثلاً: گھر جانے کے لیے، خریدو فر وخت کے لیے اور بیوی سے جماع کے لیے نکلنا جائز نہیں ہے، خواہ اس نے اس کی شرط عائد کی ہو یا شرط عائد نہ کی ہو۔ واللّٰہ الموفق ٭٭٭
Flag Counter