Maktaba Wahhabi

98 - 442
عقیدہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب پر مشتمل ہے اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کفر ہے اس عقیدہ کے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب پر مشتمل ہونے کے دلائل یہ ہیں، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿قُلْ اِنَّمَآ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ﴾ (الکہف: ۱۱۰) ’’کہہ دو کہ میں تمہاری طرح تمہارے ہم مثل ایک بشر ہوں۔‘‘ اور فرمایا: ﴿قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰہُ﴾ (النمل: ۶۵) ’’کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں، اللہ کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿قُلْ لَّآ اَقُوْلُ لَکُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰہِ وَ لَآ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَآ اَقُوْلُ لَکُمْ اِنِّیْ مَلَکٌ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰٓی اِلَیَّ﴾ (الانعام: ۵۰) ’’کہہ دو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ (یہ کہ) میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں، میں تو صرف اس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (اللہ کی طرف سے) آتا ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿قُلْ لَّآ اَمْلِکُ لِنَفْسِیْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَآئَ اللّٰہُ وَ لَوْ کُنْتُ اَعْلَمُ الْغَیْبَ لَاسْتَکْثَرْتُ مِنَ الْخَیْرِ وَ مَا مَسَّنِیَ السُّوْٓئُ اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ، ﴾ (الاعراف: ۱۸۸) ’’کہہ دو کہ میں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا مگر جو اللہ چاہے، اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو بہت سے فائدے جمع کر لیتا اور مجھ کو کوئی تکلیف نہ پہنچتی، میں تو مومنوں کو ڈرانے اور خوش خبری سنانے والا ہوں۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ اَنْسٰی کَمَا تَنْسَوْنَ، فَاِذَا نَسِیْتُ فَذَکِّرُوْنِیْ)) (صحیح البخاری، الصلاۃ، باب التوجہ نحو القبلۃ… ح:۴۰۱ وصحیح مسلم، المساجد، باب السہو فی الصلاۃ والسجود لہ، ح:۵۷۲۔) ’’میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں، میں بھی تمہاری طرح بھول جاتا ہوں، پس جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو۔‘‘ جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہ عقیدہ رکھتے ہوئے استغاثہ کرے کہ آپ نفع ونقصان کے مالک ہیں، تو وہ بھی کافر ومشرک ہے اور اللہ تعالیٰ کی تکذیب کرتا ہے، کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَقَالَ رَبُّکُمْ ادْعُوْنِی اَسْتَجِبْ لَکُمْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِی سَیَدْخُلُوْنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیْنَ، ﴾ (الغافر: ۶۰) ’’اور تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری (دعا) قبول کروں گا۔ بلا شبہ جو لوگ میری عبادت سے سرکشی
Flag Counter