Maktaba Wahhabi

53 - 442
﴿فَمَآ اَغْنَتْ عَنْہُمْ اٰلِہَتُہُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ شَیْئٍ لَّمَّا جَآئَ اَمْرُ رَبِّکَ﴾ (ہود: ۱۰۱) ’’جب تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا تو جن معبودوں کو وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَ لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ﴾ (الاسراء: ۳۹) ’’اور اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَ لَا تَدْعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ﴾ (القصص: ۸۸) ’’اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا۔‘‘ اور مزید فرمایا: ﴿لَنْ نَّدْعُوَاْ مِنْ دُوْنِہٖٓ اِلٰہًا﴾ (الکہف: ۱۴) ’’ہم اس کے سوا کسی کو معبود (سمجھ کر) نہ پکاریں گے۔‘‘ چنانچہ یہ کیسے ممکن ہے کہ لا الہ الا اللہ بھی کہیں اور غیر اللہ کے لیے الوہیت بھی ثابت کریں؟ اور یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم غیر اللہ کے لیے الوہیت ثابت کریں جب کہ رسولوں نے اپنی قوموں سے کہا تھا: ﴿اُعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ﴾ (الاعراف: ۵۹) ’’اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔‘‘ اس اشکال کا جواب لا الہ الا اللہ کی خبر محذوف قرار دینے کی صورت میں واضح ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ معبود، جن کی اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کی جاتی ہے، معبود تو ہیں مگر یہ معبودان باطلہ ہیں کیونکہ انہیں ذرہ بھر حق الوہیت حاصل نہیں۔ اس کی دلیل حسب ذیل ارشاد ربانی تعالیٰ ہے: ﴿ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ الْبَاطِلُ وَ اَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ، ﴾ (لقمان: ۳۰) ’’یہ اس لیے کہ اللہ کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ اللہ ہی عالی رتبہ (اور) گرامی قدر ہے۔‘‘ اس کی دلیل یہ ارشاد ربانی تعالیٰ بھی ہے: ﴿اَفَرَئَ یْتُمُ اللّٰتَ وَالْعُزّٰی، وَمَنَاۃَ الثَّالِثَۃَ الْاُخْرٰی، اَلَکُمُ الذَّکَرُ وَلَہُ الْاُنْثٰی، تِلْکَ اِذًا قِسْمَۃٌ ضِیْزٰی، اِنْ ہِیَ اِلَّا اَسْمَآئٌ سَمَّیْتُمُوْہَآ اَنْتُمْ وَآبَاؤُکُمْ مَا اَنزَلَ اللّٰہُ بِہَا مِنْ سُلْطَانٍ﴾ٓ (النجم: ۱۹۔۲۳) ’’بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا اور تیسری دیوی منات کو جو گھٹیا ہے (کیا یہ الٰہ ہو سکتے ہیں؟ مشرکو!) کیا تمہارے لیے تو بیٹے ہوں اور اللہ کے لیے بیٹیاں؟ یہ تقسیم تو بہت بے انصافی کی ہے۔ یہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے
Flag Counter