Maktaba Wahhabi

103 - 545
نَسِيًّا ... ثُمَّ تَلاَ هَذِهِ الآيَةَ ﴿ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا﴾[1] ”اللہ جل جلالہ نے اپنی کتاب میں جس چیز کو حلال ٹھہرایا ہے وہ حلال ہے اور جس چیزکو حرام ٹھہرایا ہے وہ حرام ہے اور جن چیزوں کے بارے میں سکوت فرمایا ہے وہ معاف ہیں، لہٰذا اللہ جل جلالہ کی اس فیاضی کو قبول کرو کیونکہ اللہ سے بھول چوک کا صدور نہیں ہوتا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ مریم کی آیت(اللہ سے کبھی بھول سرزد نہیں ہوتی) تلاوت فرمائی۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سُئِلَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَى اللّٰهُ عَلَيهِ وَسَلَّم عَنِ السَّمنِ وَالجبنِ والفِراءِ فَقَالَ : ((الحَلالُ مَا أَحَلَّ اللّٰهُ فِي كِتَابِهِ ، وَالحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ فِي كِتَابِه ، وَمَا سَكَتَ عَنهُ فَهوَ مِمَّا عَفَا عَنهُ)) [2] ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گھی،پنیر اور گورخر کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حلال وہ ہے جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حلال ٹھہرایا ہے اور حرام وہ ہے جسے اس نے اپنی کتاب میں حرام ٹھرایا ہے رہیں وہ چیزیں جن سے سکوت اختیار فرمایا ہے تو وہ معاف ہیں۔“
Flag Counter