Maktaba Wahhabi

400 - 545
ہیں، اس وقت بحیثیت ایک مسلمان کے ہمارا فرض کیا بنتا ہے؟ ہم اگر اُسکی مدد نہیں کر سکتے تو کم ازکم مخالفت تو نہ کریں۔ اعتراض نمبر11: اسلامی بینک بھی اپنی رقم کا کچھ حصہ اسٹیٹ بینک میں سُود پر رکھواتے ہیں۔ جواب: اپنی رقم کا کچھ حصہ اسٹیٹ بینک میں رکھوانا پڑتا ہے یہاں تک تو بات درست ہے لیکن سُود پر رکھوائے جاتے ہیں، یہ بات سو فیصد غلط اور خلاف واقعہ ہے اور اسٹیٹ بینک بھی اپنے پاس یہ رقم اکاؤنٹ ہولڈروں کے تحفظ (Safety) کے لیے رکھتا ہے کیونکہ تمام بینکوں کو اسٹیٹ بینک ہی لائسنس جاری کرتا ہے اس لیے بینکوں میں رقم رکھوانے والے کے تحفظ (Safety)کی ذمہ داری بھی بنیادی طور پر اسٹیٹ بینک پر عائد ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک میں ہر بینک کو اپنے ”ڈپازٹس“کا کچھ حصہ رکھوانے کی پابندی تو ہے، لیکن غیر سُودی بینک اُس پر کوئی ایک پیسہ بھی وصول نہیں کرتے، بلکہ اس طرح رکھواتے ہیں جیسے عام مسلمان اپنی رقمیں”کرنٹ اکاؤنٹ “میں رکھواتے ہیں اور یہ زر ضمانت رکھوانا اسٹیٹ بینک کے رولز کا حصہ ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور یہ بطور زر ضمانت کے ہوتا ہے۔ اِعتراض نمبر12: اجارے (Lease) کی آئندہ اُجرت میں جو کمی بیشی کی جاتی ہے وہ مجہول ہوتی ہے۔ جواب: یہ اعتراض بھی اصل واقعے کے خلاف کیا گیا ہے اجارے (Lease)کی پوری
Flag Counter