Maktaba Wahhabi

535 - 545
توجیہہ مالکیہ کے مسلک پر پیش کی گئی ہے، لیکن یہ توجیہ اس لیے قابل اعتبار نہیں کہ اس میں دونوں فریق(یعنی کمپنی اور پالیسی ہولڈر) میں سے ہر ایک اپنے اوپر تبرع کا التزام اس شرط پر کررہا ہے کہ دوسرا بھی اُس پر تبرع کرنے کا التزام کرے کیونکہ کمپنی ایسے شخص کے لیے تبرع کا التزام نہیں کرتی جو اس کے لیے تبرع کا التزام کر کے اس کے پاس پریمیم جمع نہ کرائےاور پالیسی ہولڈر بھی اُس کمپنی کے لیے تبرع کا التزام کر رہا ہے جو اس کے نقصانات کی تلافی کرنے کے لیے تبرع کا التزام کرے، ایسا التزام تبرع جو جانبین سےمشروط(Conditional)ہو،خود مالکیہ کے ہاں بھی عقد معاوضہ (Commutative Contract) کے حکم میں ہے، اس لیے یہ توجیہہ بھی قابل اعتماد نہیں۔[1] اِصلاحی جائزہ جن خدشات اور اشکالات کا مذکورہ بال مختلف عبارتوں میں اظہار کیا گیا ہے، جنھیں ہم نے خط کشیدہ الفاظ سے نمایاں کردیا ہے وہ تمام اشکالات وابہامات مروجہ تکافل میں بھی مِن وَعَن موجود ہیں، یہاں بھی پالیسی ہولڈر پریمیم کمپنی کو جو رقم بطور وقف دیتا ہے، اس میں بدلہ لینے کی شرط لگاتا ہے، گویا وہ تکافل کمپنی سے یہ کہتا ہے کہ میں آپ کو یہ رقم اس شرط پر دیتا ہوں کہ آپ اس کے بدلے میرے ممکنہ نقصان کی تلافی کریں گے۔یہاں آپ وسعت قلبی کے شاہکار اور وہاں تنگی داماں کے شکار کیوں نظر آتے ہیں؟ وقف فنڈ میں بھی یہ صورت عقدِ معاوضہ میں داخل ہو جاتی ہے،اور دوسرا عیب یہ ہے کہ تاحال نقد رقم کا وقف بھی محل نظر ہے۔
Flag Counter