Maktaba Wahhabi

551 - 545
کیونکہ کمپنی نے شروع میں ہی اپنے ابتدائی اخراجات(Initial Expenses) پورے کرنے کے لیے مجموعی اقساط (Total Premium) میں سے ابتدائی اخراجات منہا کر لیے ہیں۔(ملاحظہ فرمائیے:2۔(Appendix)[1] مذکورہ ماڈل کی ایک ترمیم مندرجہ بالا ماڈل کی ایک تبدیل شدہ شکل بعض کمپنیوں نے اختیار کی ہے وہ یہ کہ یہ کمپنی اقساط کو تین حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ ©۔ پہلا حصہ جو کل اقساط کا طے شدہ فیصد (Defined Precentage) کمیشن اور پالیسی کے تعلق سے ہونے والے دوسرے اخراجات کے لیے رکھ لیا جاتا ہے،یہ شرح مختلف پالیسیوں کے لیے مختلف ہوتی ہے، اس کا انحصار پالیسی کی تکمیل کی مدت اور اقساط کی وصولی کے وقت پالیسی کی گزری ہوئی مدت پر ہوتا ہے، مثلاً پہلے سال یہ شرح اسیّ فیصد، دوسرے سال دس فیصد اور اس کے بعد پانچ فیصد اخراجات کے لیے منہاکئے جاسکتے ہیں، ©۔ دوسرے حصہ کا تعلق متوقع بیمہ اقساط سے ہے جو وقف کے لیے تبُّرع کی مد میں دی جاتی ہیں۔اس کا انحصار بیمہ لینے والے کی عمر اور بیمہ پالیسی کی مالیت پر ہوتا ہے یہ دونوں حصے تکافل اکاؤنٹ میں جمع ہوتے ہیں۔ ©۔ تیسرا حصہ جو بچ رہتا ہے اسے مضاربہ اکاؤنٹ میں جمع کیا جاتا ہے۔ بعض مرتبہ منافع کا زیادہ تناسب مضاربہ اکاؤنٹ میں جمع کیا جاتا ہے، تمام اخراجات بشمول کمیشن دوسرے اخراجات سے منہا کئے جاتے ہیں اور اس طرح تکافل اکاؤنٹ میں صرف تبُّرع کی مد میں رقم رہ جاتی ہے جس سے کلیم اور دوسرے اخراجات کو پورا کرنا ہوتا ہے، جہاں تک تکافل اکاؤنٹ کا تعلق ہے ان کا فضل منافع ممبران کے درمیان تقسیم کردیا جاتا ہے۔[2]
Flag Counter