Maktaba Wahhabi

93 - 545
خوفِ خُدا حصولِ رِزق کا ذریعہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ[1] ”اور جو کوئی اللہ جل جلالہ سے ڈرتا ہے وہ اس کیلئے (ہرمشکل سے) نکلنے کی راہ بنادیتا ہے اور اس کو وہاں سے روزی دیتا ہے جہاں سے اس کو گمان ہی نہیں ہوتا۔“ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ﴿يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ﴾ کی تفسیر بیان فرماتے ہیں: "يُنَجِيه مِّنْ كُلِّ كَرْبِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ"[2] ”اللہ جل جلالہ اس کو دُنیا وآخرت کے ہرغم سے نجات دے گا۔“ حضرت ربیع بن خثیم آیت کریمہ کے اس حصّے کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: "يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا مِنْ كُلِّ مَا يَضِيْقُ عَلَي النَّاِسِ "[3] ”اللہ جل جلالہ اس کے لیے ہر اس بات سے نکلنے کی راہ پیدا فرمادے گا جو لوگوں کے لیے تنگی اور مشکل کا سبب بنتی ہے۔“ دوسری نعمت یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ اس کو وہاں سے رزق مہیا فرمائیں گےجہاں سےاس کا وہم وگمان بھی نہ ہوگا۔حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ مذکورہ بالا دونوں آیتوں کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:جوکوئی اللہ جل جلالہ کے احکام کی تعمیل کرکے اور ان کی طرف
Flag Counter