Maktaba Wahhabi

151 - 545
فَلَا يَرْفَعهُ عَنْهُمْ حَتَّى يُرَاجِعُوا دِينهمْ))[1] ’’جب لوگ درہم و دینار کے ساتھ بخل (کنجوسی) کرنے لگیں گے اور عینہ(Buy back)کی تجارت کرنے لگیں گے،بیلوں کی دُموں کے پیچھے لگ جائیں گے(کھیتی باڑی میں مگن ہو جائیں گے)اور اللہ جل جلالہ کی راہ میں جہاد کرنا چھوڑدیں گے اللہ جل جلالہ اُن پر کوئی مصیبت نازل کردے گا اور پھر تب تک اُسے اُن کے اُوپر سے نہ اُٹھائے گا جب تک وہ اپنے دین کی طرف واپس نہ پلٹ آئیں۔‘‘ امام ابوداؤد کی روایت میں الفاظ اس طرح ہیں: ((إِذَا تَبَايَعْتُمْ بِالْعِينَةِ ، وَأَخَذْتُمْ أَذْنَابَ الْبَقَرِ ، وَرَضِيتُمْ بِالزَّرْعِ ، وَتَرَكْتُمْ الْجِهَادَ ، سَلَّطَ اللّٰهُ عَلَيْكُمْ ذُلًّا لَا يَنْزِعُهُ حَتَّى تَرْجِعُوا إِلَى دِينِكُمْ))[2] ’’جب تم عینہ(Buy back) کی تجارت کرنے لگو گے، بیلوں کی دُمیں پکڑنے لگو گے، کھیتی باڑی کو پسند کرنے لگو گے اور جہاد کو ترک کر دو گے تو اس وقت اللہ جل جلالہ تم پر ذلت و خواری کو مسلط کردے گا اور اس (ذلت کو) وہ تم سے اس وقت تک دور نہیں فرمائے گا جب تک تم اپنے دین کی طرف واپس نہیں پلٹ آؤ گے۔‘‘
Flag Counter