Maktaba Wahhabi

268 - 545
کی رضا کے لیے معاف کردیاہے، چنانچہ اُس نے اپنے ہاتھ سے اُسکے اُدھار مال کی لکھت پڑھت والا صفحہ نکال کر پھاڑدیا۔(کہ آج کے بعد اس سرمائے کا کوئی تم سے مطالبہ نہیں کرسکے گا۔) اس کے اس عمل پر اللہ جل جلالہ اتنا خوش ہوا کہ قیامت والے دن اللہ جل جلالہ فرشتوں سے اُس کا رجسٹر منگوائے گا اور اُس رجسٹر سے اس کے گناہوں والا صفحہ اس طرح پھاڑ پھینکے گا جس طرح اُس نے اُس غریب کے قرض کا کھاتہ پھاڑ دیاتھا۔ اُس نے دنیا میں اللہ جل جلالہ کے ایک تنگدست بندے کے آنسوں اس پیار سے پونچھے کہ وہ روتا ہوا چہرہ خوشی سے کھل کھلا اُٹھا آج اللہ جل جلالہ اُسے دوزخ کا خوف دلاکر رونے نہیں دے گابلکہ سب سے پہلے اپنے عرش کے سائے تلے جگہ دے کر اُس کے آنسو اپنے دامن رحمت سے پونچھ کر اُسے خوش کردیگا۔اورعقل والوں کے لیے یہ سودا مہنگا نہیں ہے۔
Flag Counter